اسلامک وظائف

اللہ تعالی کے صفاتی نام یابدیع کے وظائف ہرمشکل ومسائل کا حل

اَلْبَدِیْعُ جل جلالہ ترجمہ: بے مثال چیزوں کو ایجاد کرنے والا (1) جس شخص کو کوئی غم یا مصیبت یا کوئی بھی مشکل پیش آئے وہ ایک ہزار مرتبہ ’’یا بدیع السموات والارض‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کشائش نصیب ہوگی۔ (2) جو شخص اس اسم کو باوضو پڑھتے ہوئے سو جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو جس کام کا ارادہ ہو، خواب نظر آجائے گا۔

(3) جو کوئی نماز عشاء کے بعد ’’یا بدیع العجائب بالخیر یا بدیع‘‘ بارہ سو مرتبہ بارہ دن پڑھے گا تو جس کام یا مقصد کیلئے پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو پورا عمل ختم ہونے سے پہلے حاصل ہو جائے گا۔
(4) کسی غم یا اہم حاجت کیلئے ہزار مرتبہ ’’یا بدیع السموات والارض‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو غم رفع اور مقصد پورا ہوگا۔ (5) جو اس اسم کا بکثرت ورد کرے گا، اسے رب تعالیٰ کی طرف سے علم و حکمت عطاء کیا جائے گا اور حق تعالیٰ اس کی زبان سے ان علوم کو جاری فرمائے گا، جن کو وہ پہلے نہ جانتا ہو۔ اَلْبَاقِیْ جل جلالہترجمہ: ہمیشہ باقی رہنے والا
عدد: 113

خواص (1) جو شخص اس اسم کو ایک ہزار مرتبہ جمعہ کی رات میں پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو ہر طرح کے ضرر و نقصان سے محفوظ رکھے گا اور اس کے تمام نیک اعمال مقبول ہوں گے اور اسے غم سے خلاصی نصیب ہوگی۔ (2) جو سورج نکلنے سے پہلے سو بار روز پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو مرتے دم تک کچھ دکھ نہ پائے گا اور عاقبت میں بخشا جائے گا۔ (3) اگر ہفتہ کے دن دشمن کی مغلوبی کی نیت سے مداومت کی شرط پر کسی وقت باوضو بعد دو رکعت نفل کے بعد سو بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن کے مطیع و فرمانبردار ہوں گے۔ (4) جو ہر فرض نماز کے بعد 113 بار پڑھنے کا معمول بنائے گا، اسے اس کے منصب سے کوئی معزول نہیںکرسکے، خواہ اس کے خلاف ن و انس جمع ہوجائیں۔ (5) جو ایک سو بار ’’یا باقی‘‘ روزانہ پڑھتا رہے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے اعمال مقبول ہوں گے۔

ہر طرح کا کام بن جائے اور مشکل حالات میں حفاظت ہوگی انشااللہ تعالی ، اللہ تعالی کے کلام میں بہت برکت ہے اللہ تعالی اپنی ذات و صفات میں یکتا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا مانگنا اس بات کی دلیل ، ثبوت اور دل کا یقین ہے کہ سب کچھ کرنے والی ذات صرف ایک اللہ کی ہے ، میرے چاہنے یا کرنے سے کچھ نہیں ہوتا جوکچھ کرتاہے صرف ایک اللہ کرتا ہے اور کچھ بھی کرنے میں اللہ کسی بھی مخلوق کا محتاج نہیں ۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے خزانوں سے عطاکرے اور اللہ کی ذات سے ہونے کا یقین عطافرمائے ۔آمین

Leave a Comment