قصص الانبیا ء

أستغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه

السلام علیکم ان گنت درود و سلام نبی کریم خاتم النبیین رحمت اللعالمین جناب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور آپ کی آل پر جناب حضرت سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ خاتم النبیین رحمت اللعالمین جناب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ جو شخص اپنے بستر پر سونے کے لیئے جاتے ہوئے تین بار یوں کہے «أستغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه»میں اس عظیم ترین اللہ سے استغفار کرتا ہوں

کہ جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، وہ ہمیشہ زندہ اور تا ابد قائم و دائم رہنے والا ہے، اور میں اسی کی طرف رجوع ہوتا ہوں اللہ تعالی اس کے گناہ بخش دے گا اگرچہ وہ گناہ سمندر کی جھاگ کی طرح ( بےشمار ) ہوں، اگرچہ وہ گناہ درخت کے پتوں کی تعداد میں ہوں، اگرچہ وہ گناہ اکٹھا ریت کے ذروں کی تعداد میں ہوں، اگرچہ وہ دنیا کے دنوں کے برابر ہوں۔ ترمذی شریف حدیث نمبر 3397 رب رحمان ھمیں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

loading...
loading...

Leave a Comment