اسلامک معلومات

‏ایک کڑوا سچ اور ﺍﯾﮏ درخواست.

ضرور توجہ دیجئے

‏🙏🏻🙏🏻🔥🔥🔥🙏🏻🙏🏻

معذرت کے ساتھ آج ایک بہت ہی تلخ حقیقت آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں
‏پلیز ایک بار ضرور پڑھنا
‏ایک کڑوا سچ اور ﺍﯾﮏ درخواست.

👈🏻‏ ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کیلئے جب شادی کا رشتہ ڈھونڈا جاتا ہےتو :
‏▪️ لڑکی کی خوبصورتی،
‏▪️ لڑکی کی شرافت،
‏ ▪️لڑکی کے کام کاج،
▪️‏ لڑکی کا رہن سہن،‏
▪️لڑکی کی تعلیم،
‏ ▪️لڑکی کا خاندان،
‏ ▪️لڑکی کا جہیز،
‏ ▪️لڑکی کا جائیداد میں حصہ،
▪️‏ لڑکی کی پیدائش سے اسکی جوانی تک کی ھسٹری جن کی گواہی شرط،

⭕ ‏لیکن لڑکے کی صرف اسکی نوکری ہونا ہی بہت ھے، نہ شکل وصورت اہم، نہ کردار اہم، نہ چال چلن اہم، نہ اسکے دوست احباب اہم،

❌ ‏نہ اسکا گھر والوں سے رابطہ تعلق اہم، نہ اسکے عشق معاشقے اہم، بس ایک نوکری اسکے 100 عیبوں پر پردہ ڈال دیتی ہے_.

‏اور المیہ تو یہ ہےکہ :

🍁‏ کسی کی بیٹی یا بہن کے گھر جب دیکھنے جاتے ہیں تو پہلے کہلوا بھیجتے ہیں کہ لڑکی دیکھنے آرہے ہیں وہاں لڑکی کے دل پہ کیا گزرتی ھے،

👈🏻‏ جو دل و دماغ میں مرتی تڑپتی دعائیں مانگتی سوچتی پاگل ہوتی ھے کہ :
❗‏کیا ہوگا؟
❗‏میں پسند آؤں گی یا نہیں؟
❗‏پسند نہ آئی تو لوگ کیا کہیں گے؟
❗‏پسند آ بھی گئی تو وہ لوگ کیسے ہوں گے؟
❗‏وہ لڑکا کیسا ھوگا؟ جیسے ہزاروں سوالات
‏اور
‏اوپر سے جہالت یہ کہ لوگ کسی کی بہن بیٹی کو بلاتے ہیں
‏ان کو چلنے کا کہا جاتا ھے جیسے منڈی میں بھیڑ بکریوں کو کچھ قدم چلا کر پسند کیا جاتا ھے. ‏اسکے کمرے کو جاکر دیکھتے ہیں، انکے گھر کھا پی کر اور واپس ایک میسج بھیج دیتے ہیں کہ،‏معاف کرنا ہمیں لڑکی پسند نہیں_

♨️‏ ایسے لوگوں کو تیل کی گرم کڑھائی میں ڈال دینا چاہئے_

‏ظالمو…..!

‏ایک نہیں 10 بار رشتہ نہ کرو پر
‏وہاں لڑکی دیکھنے کسی بہانے سے بھی جایا جا سکتا ھے
‏جب تک پسند نہ آئے رشتے کی بات نہ کیا کرو
🥀 ‏وہ لڑکی ھے فرشتہ نہیں؟
🥀 پری نہیں؟
‏ایک سادہ سی معصوم سی انسان ھے، جس کے کچھ جذبات ھیں، کچھ خواب ھیں_ اسکی بھی کوئی عزت نفس ھے_

🙏🏻‏🙏🏻 خدارا اپنے چاند سے بیٹوں کے لئے پریاں ضرور ڈھونڈیں
‏پر کسی کی بہن بیٹی کو عیب لگا کر نہیں، کسی کی آہ لے کر نہیں، کسی کی بددعا لے کر نہیں،
‏اچھی اور غریب لڑکیوں کو اپناؤ تاکہ
‏آپکے سبب کسی معصوم کی زندگی ہی سنور جائے،
🤲🏻 ‏اللہ پاک سب بہن بیٹیوں کے نصیب انکی سوچ سے زیادہ خوبصورت لکھ دے

🙏🏻‏ اگر میری کسی بات یا عمل سے کسی بھائی یا دوست کو کچھ ناگوار گزرا ہو تو ان سے نہایت ادب و احترام سے معذرت_

🙏🏻🙏🏻🔥🔥🔥🙏🏻🙏🏻

Leave a Comment