اسلامک وظائف

ہر پریشانی اور مصیبت کے وقت کا وظیفہ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے اے اللہ ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں ہر برے دن اور ہر بری رات سے ہم سب کو اپنی عافیت کے سائے میں رکھیے گا ہمیں اپنی ہر پریشانی کے وقت صرف اللہ کی ذات کو یاد کرنا چاہیے اور اللہ سے ہی مدد طلب کرنی چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے کہ ہماری تمام مشکلات کو دور کرنے والی صرف اللہ ہی کی ذات ہے

آج اس وظیفے سے آپ کی پریشانیاں حل ہو جائے گی یہ بہت ہی مجرب اور فضیلت والا وظیفہ ہے اور یہ وظیضہ تصدیق شدہ ہے جب کوئی بندہ اللہ پاک سے مدد مانگتا ہے اللہ پاک کے سامنے روتا ہے تو اللہ پاک اس کی مدد کرتے ہیں اس کےپاس اپنے فرشتے بھجتے ہیں کہ میرے بندے کی جا کر مدد کرو ۔ یہ وطیفہ قرآن پاک کی آٰیت کا ہے جو پڑھنے سے بڑی سے بڑی مصیبت انشاءاللہ اللہ کے حکم سے دور ہو جائے گی ۔ حضرت ابراہیم نے بھی آگ میں اللہ پاک سے ہی مدد مانگی تو اللہ پاک نے ان کی مدد فرمائی۔ تو جب بھی آُپ پر مصیبت آئے تو آُپ سورۃ الانبیاء کی ایک آیت کی تلاوت کریں ۔ اول و آخر درود پاک ایک بار پڑھنا ہے اور درمیان میں یہ آیت سات مرتبہ پڑھنی ہے

اور اپنے اوپر پھونک دینا ہے انشاءاللہ ہر مصیبت ٹل جائے گی اور اللہ پاک آپ کی حفاظت کریں گے۔سورۃالانبیاء کی وہ آیت یہ ہے جس کی تلاوت کرنی ہےلا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمیناس عمل کے ساتھ ساتھ آپ نے پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرنی ہے کیونکہ نماز ہرمصیبت سے حفاظت کرتی ہےہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ وظیفے بتا کر آپ کی مشکلات کو دور کر سکے اور آپ کی مدد کر سکے ہمارے تمام وظیفے تصدیق شدہ کتابوں سے اکھٹے کئے گئے ہیں اگر اس میں کوئی کمی بیشی یا کوتاہی ہو جائے تو اللہ اسے معاف فرما دیں ہمارے وظیفوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس کو شئیر کر کے اپنے بھائی اور بہنوں کو بھی فائدہ دیں۔

Leave a Comment