اسلامک وظائف

ہر مخلوق سے حفاظت کی نبوی صلی اللہ علیہ وسلم دعا

ابو سالق کہتے ہیں کہ میں نے قبیلہ اسلم کے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں حضرت محمدٌ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں آپ کے اصحاب میں سےایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا اے اللہ پاک کے رسول آج رات مجھے کسی چیز نے کاٹ لیا جس کے سبب میں رات بھر سویا نہیں یہاں تک کہ صبح ہو گئی اور مجھے نیند نہ آئی اور پوری رات بے چین رہا آپٌ نے فرمایا کہ کس چیز نے تمھے کاٹ لیا ہے اس نے عرض کیا بچھو نے تو آپ ٌ نے فرمایا سنو اگر تم شام کو یہ دعا پڑھ لیتے

جو دعا کہ الفاظ ابو داود شریف میں بھی موجود ہے تو تجھے کبھی کوئی بھی نقصان نہ پہنچتا

وہ دعا کہ الفاظ یہ ہے آپ بھی ان کو زبانی یاد کر لے تاکہ آپ بھی ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہ سکے اور دنیا اور آخرت کے فائدے حاصل کر سکے

اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِن شَرِ مَا خَلَقَ

میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے آپ اس دعا کو نماز میں رودد پاک کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں
آپٌ کا فرمان ہے کہ اگر تم شام میں یہی الفاظ تو تمھے کوئی بھی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی اللہ ہمیں اس دعا کو پڑھنے کی توفیق دے

Leave a Comment