اسلامک وظائف

کینسر کے لیے وظیفہ

کینسر کے لیے وظیفہ

کینسر کے لیے وظیفہ

کینسر کے لیے وظیفہ۔ اسےاس وقت دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے موذی امراض میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اور ماہرین صحت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ اس کی بروقت تشخیص ہے۔
ماہرین کے مطابق موجودہ طریقہ کار کے تحت کینسر کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے۔ جب وہ شروع ہوچکا ہوتا ہے۔ اور وہ پہلی یا دوسری اسٹیج پر پہنچ چکا جاتا ہے۔

عام طور پر ’بریسٹ کینسر‘ کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے۔ جب وہ دوسری یا تیسری اسٹیج پر پہنچ چکا ہوتا ہے۔ اسی طرح دیگر طرح کے کینسر بھی تاخیر سے تشخیص ہوتے ہیں۔
کینسر کی تشخیص کے بعد اگرچہ ماہرین اس کے ہونے کی وجوہات بھی جان لیتے ہیں۔تاہم اب ماہرین نے ایک نئی تحقیق پر کام شروع کیا ہے۔ جس کا مقصد کینسر کے پیدا ہونے کی وجوہات جاننا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق امریکا و برطانیہ کے ماہرین صحت نے مشترکہ طور پر ایک نئی تحقیق پر کام شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق

رپورٹ کے مطابق ’کینسر ریسرچ یوکے‘ برطانوی یونیورسٹی آف کیمبرج۔  یونیورسٹی کالج آف لندن اور امریکا کی ’اسٹین فورڈ اور اوریگن یونیورسٹی کے ماہرین کے ساتھ کینسر کے پیدا ہونے کی وجوہات پر تحقیق کرنے کا خیال شیئر کیا۔ جس کے بعد تمام اداروں کے ماہرین اس معاملے پر تحقیق کریں گے۔
نئی تحقیق کے دوران ماہرین اس بات کا پتہ لگائیں گے ۔ کہ کینسر کیسے ہوتا ہے۔  اور وہ پہلے دن انسانی جسم پر کس طرح نمودار ہوتی ہے۔اس نئی تحقیق کے دوران ماہرین خون، سانس اور پیشاب کے ٹیسٹ سمیت دیگر طریقہ کار کے تحت اس بات کو معلوم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ کہ کینسر کیسے ہوتا ہے۔

حال ہی میں ہونے والی ورلڈ کینسر لیڈر کانفرنس کے دوران ماہرین نے کہا کہ دنیا بھر میں کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی بڑی وجوہات تمباکو نوشی، ناقص غذا اور دنیا بھر بیٹھے رہنا ہیں، جو اس کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اور 2024 تک ایسے کیسز کی تعداد 60 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ کینسر کے لیے کچھ وظائف ہیں۔

کینسر کے لیے وظیفہ

سورہ یس 41 مرتبہ اور سورہ تغابن 41 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے رکھ لیا جائے اور مریض کو وہی پانی پلایا جائے۔(کئی افراد مل کر بھی یہ تعداد پوری کرسکتے ہیں)
آپ کسی نیک اللہ والے عالم باعمل سے سورہ ألَمْ نَشْرَحْ پوری ۴۰/ مرتبہ خلوص کے ساتھ پڑھواکر بوتل میں پانی پر دم کرائیں، اس کے بعد وہ پانی اپنی والدہ محترمہ کو ۴۰/ روز تک پلائیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ بہت مجرب عمل ہے ۔
اول آخر 11 بار دُرُودِ ابراہیمی اور درمیان میں سورۂ مریم پڑھ کر پانی پر دَم کیجئے، ضَرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہئے، مریض وُہی پانی سارا دن پئے،یہ عمل 40 دن تک بِلاناغہ کرتے رہئے، اِنْ شَآءَ اللہ شِفا حاصل ہوگی۔

سات دن تک روزانہ باوضو یَارَقِیْبُ 100 بار اوّل آخر 11 بار دُرُود شریف پڑھ کر۔ کینسر کے مریض پر دم کیجئے۔ اگر زخم ہو تو اُس پر بھی دم کیجئے۔ اگر کینسر کا زخم جسم کے اندرونی حصّے یا پردے کی جگہ ہو۔ تو زخم کی جگہ پر کپڑے کے اوپر دم کردیجئے۔ اگر جسم کے باہَر زخم ہے تو سرسوں کے تیل پر بھی دم کردیجئے اور وہ تیل مریض زخم پر لگاتا رہے، اِنْ شَآءَ اللہ زخم صحیح ہوجائے گا اور کینسر دور ہو گا۔

Leave a Comment