اسلامک معلومات

کیا دائیں طرف کے اور بائیں طرف کے فرشتے انصاف کے دن ہماری مدد کرینگے ؟

.کیا دائیں طرف کے اور بائیں طرف کے فرشتے انصاف کے دن ہماری مدد کرینگے ؟

سورہ ال – حاقہ سورہ — 69 حقیقت ) بیان کرتا ہے .کہ کس طرح ایک صور کے پھونکے جانے سے انصاف کا دن ظاہر ہوگا –

پھر جب صور میں ایک مرتبہ پھونک ماری جائے گی

.اور زمین اور پہاڑ (اپنی جگہوں سے) اٹھا لئے جائیں گے. پھر وہ ایک ہی بار ٹکرا کر ریزہ ریزہ کر دیے جا ئینگے

.سو اُس وقت واقع ہونے والی (قیامت) برپا ہو جائے گی.

کائنات

اور (سب) آسمانی کرّے پھٹ جائیں گے . یہ کائنات (ایک نظام میں مربوط اور حرکت میں رکھنے والی قوت کے ذریعے سیاہ) شگافوں پر مشتمل ہو جائے گی

اور فرشتے اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے، اور آپ کے رب کے عرش کو اس دن ان کے اوپر آٹھ (فرشتے یا فرشتوں کے طبقات) اٹھائے ہوئے ہوں گےo

.اُس دن تم (حساب کے لئے) پیش کیے جاؤ گے، تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گیo

69:13-18سورہ ال حاقہ

سورہ قاف (سورہ 50 بھی ایک دن کی بابت بیان کرتا ہے کہ اللہ کی جانب سے صور پھونکی جاےگی .اور محافظ فرشتے جو ہمارے دائیں اور بائیں غیبی طور سے موجود ہیں الله کے حضور ہمارے نیک و بد اعمال کی فہرست پیش کرینگے – یہ آیتیں اس طرح کہتی ہیں –

اور بیشک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے. ہم اُن وسوسوں کو (بھی) جانتے ہیں جو اس کا نفس (اس کے دل و دماغ میں) ڈالتا ہے۔ اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیںo

دائیں طرف اور بائیں طرفوالے فرشتے

 

جب دو لینے والے (فرشتے اس کے ہر قول و فعل کو تحریر میں) لے لیتے ہیں .(جو) دائیں طرف اور بائیں طرف بیٹھے ہوئے ہیںo

وہ مُنہ سے کوئی بات نہیں کہنے پاتا .مگر اس کے پاس ایک نگہبان (لکھنے کے لئے) تیار رہتا ہےo

.اور موت کی بے ہوشی حق کے ساتھ آپہنچی۔ (اے انسان!) یہی وہ چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھاo

اور صُور پھونکا جائے گا. یہی (عذاب ہی) وعید کا دن ہےo

 

تیری نگاہ تیز

.اور ہر جان (ہمارے حضور اس طرح) آئے گی .کہ اُس کا ایک ہانکنے والا (فرشتہ) اور (دوسرا اعمال پر) گواہ ہوگا

.حقیقت میں تُو اِس (دن) سے غفلت میں پڑا رہا سو ہم نے تیرا پردۂ (غفلت) ہٹا دیا پس آج تیری نگاہ تیز ہے

.اور اس کے ساتھ رہنے والا (فرشتہ) کہے گا: یہ ہے جو کچھ میرے پاس تیار ہے

50:16-23سورہ قاف

آیت 20 کہتا ہے کی صور کے پھونکے جانے کی چتونی پہلے ہی سے دی جا چکی تھی. (اس سے پہلے کہ قران شریف کا مکاشفہ ہوا تھا). یہ کب دیا گیا تھا ؟

 

انجیل میں  پیش بینی

یہ نبی حضرت عیسیٰ ال مسیح کی طرف سے اس وقت دیا گیا تھا .جب انجیل میں انہوں نے پیش بینی کی تھی کہ انکے دوبارہ لوٹنے وقت آسمان سے زمیں پر نرسنگا پھونکا جاےگا :

(31)اور وہ نرسِنگے کی بڑی آواز کے ساتھ اپنے فرِشتوں کو بھیجے گا . وہ اُس کے برگُزِیدوں کو چاروں طرف سے آسمان کے اِس کنارے سے اُس کنارے تک جمع کریں گے

24:31متی

اعمال کا حساب کتاب

اسکے بعد کیا ہوتا ہے ؟ سوره قاف بیان کرتا ہے .کہ ایک فرشتہ ہمارے دائیں کندھے پر اور دوسرا فرشتہ ہمارے بائیں کندھے پر غیبی طور سے بیٹھے ہمارے نیک و بد اعمال کا حساب کتاب لکھتے ہیں .جبکہ الله ہمارے گردن کے رگ سے بھی زیادہ قریب ہے. انجیل شریف ہم سے کہتی ہے ک.ہ یہ اعمال کی فہرست اتنی لمبی ہیں کی وہ دراصل ‘کتابیں’ ہیں . اسکو ایک رویا میں بیان کیا گیا تھا. کہ یوحننا ، عیسیٰ ال مسیح کے ایک شاگرد اس رویا کو حاصل کیا تھا . انجیل ..شریف کی آخری کتاب میں اس طرح لکھا تھا

Leave a Comment