اسلامک معلومات

کیا جسم ناپاک ہونے سے کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں؟

سوال جو پوچھا جاتا ہے کہ جنابت کی حالت میں جو میں نے بنیان پہنا ہوا تھا جو میں نے قمیض پہنی ہوئی اور سویٹر پہنا حالت جنابت میں کیا جس طرح میرا جسم ناپاک ہے کیا اسی طرح یہ تمام چیزیں بھی ناپاک ہوجاتی ہیں۔کیا ان سب کو دھونا پڑے گا اس کا جوا ب یہ ہے کہ جس جگہ پر نجاست لگی ہو اس جگہ کو ناپاک سمجھا جائیگا اور اتنی جگہ کو آپ نے دھو لیا اور پاک کرلیا مثلاً شلوار پر اگر نجاست لگی ہے تو پوری شلوار ناپاک نہیں ہوئی بلکہ صرف اتنا حصہ ناپاک ہوا جس حصے پر نجاست لگی ہوئی ہے ۔

آپ نے جب اس جگہ کو دھو لیا تین مرتبہ اچھے طریقے سے تو اب یہ جگہ بھی پاک ہوگئی اور پوری شلوار بھی پاک ہوگئی ۔اور قمیض پہلے ہی ناپاک نہیں ہے ۔ حالت جنابت میں صرف قمیض کو پہن لینے سے قمیض ناپاک نہیں ہوگی ۔ لہذا وہ تمام کپڑے جوحالت جنابت میں استعمال کیے ہیں وہ پاک ہیں ان کا دوبارہ استعمال کرنا بھی جائز ہے اس کسی بھی طرح کا شق اور وسوہ لانا نہیں چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں دین پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے۔شکریہ

Leave a Comment