اسلامک معلومات

کیا اللہ کا دین دشوار ہے؟

اکثر سننے میں آتا ھے کہ نئے دور کے نئے تقاضے ہیں،، اب پرانی روش، پرانی باتوں، اور خاص کر” دین “پر عمل اس جدید دور میں مشکل ہیں،،، (چاہے اللہ کی نظر میں ھم کتنے ہی گر جائیں) مگر لوگوں اور معاشرے کی نظروں میں ہم جدید تقاضوں کے ہم آہنگ رہیں..”انا للہ وانا الیہ راجعون ”

یہی وجہ ہے کہ، جن کو کچھ توفیق الہی ھے وہ فرائض اور چند تسبیحات ، کرکے مطمئن ہوجاتے ہیں کہ اب ھماری ذمہ داری ختم ھوگئ۔ اور جو اللہ کا حکم،معاشرے اور فیشن کے خلاف لگتا ھے، تو اس کو پورا کرنا ضروری نہیں سمجھتے، حالانکہ اللہ تعالٰی کا فرمان کہ،، “داخل ھو جاؤں دین اسلام میں پورے کے پورے”…
ہم اِدھر رحمن کو خوش کریں،،، اُدھر شیطان کو خوش کرتے رہیں تو کامیابی کہاں ملے گی،،، نکل آئیں اس دھوکے سے،، یہ صرف جب تک ھے، جب تک آنکھ بند نہیں ھوتی، حقیقت میں تو وہ آنکھیں کھلنے کا دن ھوگا، اللہ تعالٰی وہ دن آنے سے پہلے پہلے، ہم سب کو بیداری عطا فرمائے۔آمیـــن

Leave a Comment