اسلامک معلومات

کیا آپ جمعہ کے دن کی اہمیت سے واقف ہیں؟

کیا آپ جمعہ کے دن کی اہمیت سے واقف ہیں؟

کیا آپ جمعہ کے معنی جانتے ہیں کہ”اکٹھا” ہونے کے ہیں. چونکہ اس روز مساجد میں بہت سے لوگ جمع اور اکٹھے ہوتے ہیں۔
اس لئے اس روز کو “جمعہ” کہتے ہیں۔ یہ دن ساتھ دنوں میں سے افضل دن ہے۔

چنانچہ ایک روایت میں ہے .کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “جمعۃ المبارک کا دن تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن ہے” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنوں میں سے بہترین دن جن میں سورج نکلتا ہے .جمعہ کا دن ہے۔ جمعے کے دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن جنت میں داخل کیے گئے .

ایام پر فوقیت

اسی دن وہاں سے نکالے گئے۔ جمعہ کے دن ہی قیامت قائم کی جائے گی۔ یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ اللہ تعالی نے ہفتے کے تمام ایام میںدعا کی اہمیت و فضیلت کےبارے میں جانتے ہیںکے جمعہ کے دن کو دیگر ایام پر فوقیت دی. اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے.

کہ ہفتے کے تمام ایام میں صرف جمعہ کے نام سے ہی قرآن کریم میں سورت نازل فرمائی گئی۔

یہ سورت سورۂ جمعہ کے نام سے قرآن مجید میں واضح ہے۔ جمعہ کے دن کی ہر گھڑی بہت قیمتی ہے اس بابرکت دن میں چند گھڑیاں بہت
اہم ہیں جن میں قبولیت کا وقت ہوتا ہے ہمیں اس بابرکت دن سے خوب استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔

دعائیں قبول ہو جائیں

جمعہ کے دن کی ہر گھڑی کو قیمتی سمجھ کر اپنا جمعہ کا دن گزارنا چاہیے .کہ پتہ نہیں کون سا وقت قبولیت کا ہو اور ہماری دعائیں قبول ہو جائیں۔
جمعۃ المبارک کے دن کی جانے والی نیکیوں میں سے اہم نیکی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا بھی ہے۔ جمعہ کے دن درود شریف پڑھنا بہت افضل عمل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا “تمہارے دنوں میں سے سب سے افضل دن جمعہ کا ہے اس دن کثرت سے درود شریف پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے”

.ایک اور حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود شریف پڑھا کرو جو ایسا کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا” ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن دو سو مرتبہ درود شریف پڑھے گا اس کے دو سو سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔

جمعہ کی نماز

ایک مسلمان کے لیے جمعہ کا دن عید جیسا ہے۔ وہ اس دن نہاتا دھوتا ہے اور صاف کپڑے پہن کر اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے۔ جمعہ کے روز غسل کرنا سنت مؤکدہ ہے.۔جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں جلدی پہنچا جائے۔ تاکہ خطبہ شروع ہونے سے پہلے ہی زیادہ سے زیادہ نوافل ذکر اور تلاوت قرآن مجید ادا کی جائے۔ نماز جمعہ سے پہلے دیے جانے والے خطبے کا سننا بہت زیادہ ثواب ہے۔ اللہ تعالی نے جمعہ کے دن کا یہ خطبہ اور مسلمانوں کا جمعہ کے دن اکٹھا ہونا اس لئے مقرر کیا تاکہ لوگوں پر اللہ تعالی کے جو انعامات ہیں. لوگ ان سے آگاہ ہوں۔

اسی طرح دن کے وسط میں نماز جمعہ فرض کی تاکہ ایک شہر کے لوگ ایک جگہ عظیم اجتماع کی شکل میں اکٹھے ہو سکیں۔

اللہ تعالی نے اہل ایمان کو اس اجتماع میں حاضر ہونے خطبہ سنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالی فرماتے ہیں” اے ایمان والو جو ایمان لائے ہو جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے .تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے حق میں بہت بہتر ہے اگر تم چاہتے ہو”جمعہ کے روز خوشبو کا استعمال مستحب ہے۔ اور دوسرے دنوں میں خوشبو استعمال کرنے کی نسبت زیادہ ثواب ہے۔
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ “جس شخص نے سورۃ کہف جمعہ کی رات میں پڑھی اس کے لیے اس کی جگہ سے مکہ تک ایک نور روشن ہوگا” حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “.جو شخص جمعہ کے دن سورۃالکہف پڑھ لیتا ہے. تو اس کے لیے اس جمعہ سے آنے والے جمعہ کے درمیان (پورے ہفتے) ایک نور روشنی بخشتا رہتا ہے۔

قیامت کے دن روشنی

بعض روایات میں ہے کہ جو شخص سورۃ الکہف کی تلاوت کر لے اس کے قدم سے لے کر آسمان کی بلندی تک نور ہو جائے گا جو قیامت کے دن روشنی دے گا .
ان دو جمعہ کے درمیان والے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ “جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کی. وہ آٹھ دن تک ہر فتنے سے بچا رہے گا۔ اگر دجال کابھی خروج ہو جائے تو اس سے بھی بچ جائے گا۔

Leave a Comment