قصص الانبیا ء

کیا آپ جانتے ہیں کہ سنّت نبوی پر عمل کر کہ آپ جوان رہ سکتے ہیں

 .ویسے تو ہر شخص کو پتا ہے کہ سنّت نبوی پر عمل کر کے ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں بنا سکتے ہیں. اسکے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے دنیا کہ فائدے لے سکتے ہیں. کیا آپ جانتے ہیں کہ سنّت نبوی پر عمل کر کہ آپ جوان رہ سکتے ہیں . دوپہر کو سونا یا قیلولہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اور طبی سائنس بھی ثابت کرچکی ہے .کہ کچھ دیر کی  یہ نیند نہ صرف فوری طور پر طبیعت میں فرحت لاتی ہے بلکہ دیگر فوائد کا باعث بھی بنتی ہے۔

امریکی طبی تحقیق

ایک امریکی طبی تحقیق میں قیلولے کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی میں تحقیق میں بتایا گیا کہ دوپہر کوارام کرنے سے ذہنی و جسمانی افعال کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ دوپہر کی نیند کٰٰی عادت جلدی خلیات کو دوبارہ بناکر عمر بڑھنے کے اثرات طاری نہیں ہونے دیتی. یا یوں کہہ لیں بڑھاپا لمبے عرصے تک طاری نہیں ہوتا۔کیا آپ جانتے ہیں کہ سنّت نبوی پر عمل کر کہ آپ جوان رہ سکتے ہیں تحقیق میں قیلولے کے درج ذیل فوائد بتائے گئے۔

قیلولے

قیلولے سے ملازمت کے حوالے سے ذہنی ہوشیاری سو فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ سوچنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے .جس سے درست فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ عادت میٹابولزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ایسے کیمیکلز پر اثرات مرتب کرتی ہے .جو اشتہا کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسمانی وزن کم ہوتا ہے۔

قیلولے کی عادت ہارٹ اٹیک، فالج، دھڑکن کی بے ترتیبی، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم کرتی ہے۔ مزاج کو خوشگوار بناتی ہے۔ مختلف کاموں جیسے ٹائپنگ، مشینری استعمال کرنا یا تیراکی کی صلاحیت کو بہتر کرتی ہے۔ جسم کی کاربوہائیڈریٹس کو سنبھالنے کی صلاحیت بہتر کرتا ہے .جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ دوپہر کی نیند حسوں کو تیز کرتی ہے، تاکہ آپ اپنے ارگرد اہم باتوں کو سمجھ سکیں۔ دماغ کی تخلیقی صلاحیت کو پر لگا دیتی ہے. جس سے نئے خیالات کو سامنے لانے میں مدد ملتی ہے۔ ایسے قدرتی عمل کو حرکت میں لاتی ہے .جو ایسے ہارمونز کو بلاک کرتا ہے جو تناؤ کا باعث بنتے ہیں۔ کچھ نیا سیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور کچھ یاد کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

Leave a Comment