قصص الانبیا ء

کسی کی کوتاہیوں کو تلاش نہ کرو

کسی کی کوتاہیوں کو تلاش نہ کرو

حضرت امام صادق عليه السّلام فرماتے ہیں:

قَالَ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ: لاَ تَطْلُبُوا عَثَرَاتِ اَلْمُؤْمِنِينَ فَإِنَّ مَنْ تَتَبَّعَ عَثَرَاتِ أَخِيهِ تَتَبَّعَ اَللَّهُ عَثَرَاتِهِ وَ مَنْ تَتَبَّعَ اَللَّهُ عَثَرَاتِهِ يَفْضَحْهُ وَ لَوْ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

مومن کی لغزشوں اورکسی کی کوتاہیوں کی تلاش میں نہ رہو. کیونکہ جو اپنے دینی بھائی کی لغزشوں کی تلاش میں رہتا ہے .خداوند عالم بھی اس کی کوتاہیوں کو تلاش کرتا ہے، اور جس کی لغزشوں کی تلاش خدا کرے اس وہ رسوا کر دیتا ہے. چاہے وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔

مختصر وضاحت

معاشرے میں بہت سے افراد ایسے بھی ہوتے ہیں. جن کا کام صرف دوسروں کی خطا اور غلطیوں کو تلاش کرنا ہے۔

ہر انسان میں کوئی نہ کوئی عیب اور برائی پائی جاتی ہے، مومن کا فریضہ ہے کہ اپنے دینی بھائی کی برائیوں پر پردہ ڈالے اور نیز تنہائی میں اس کو نصیحت کرے۔

مومن، دوسرے مومن کا آئینہ ہوتا ہے لہذا برائیوں کی جگہ مومن کی اچھائیوں کو اجاگر کرنا چاہیئے.کسی کی کوتاہیوں کو تلاش نہ کرو۔ اللہ ستّار العیوب ہے لیکن مومن کی آبرو کی خاطر وہ ایسے شخص کو رسوا اور ذلیل کر دیتا ہے.

Leave a Comment