اسلامک وظائف

کسی بھی حاجت کو ایک دن میں پورا کرنے کا وظیفہ

کسی بھی قسم کی پریشانی ہو حاجت ہو بیماری ہو پسند کی شادی بھی رکاوٹ ہو یا کوئی بھی مسئلہ ہو اس عمل کے کرنے سے تین یا ایک دن میں انشاءاللہ حل ہو جائے گا اگر مسئلہ فوری نوعیت کاہو آپ بہت پریشان ہوں وقت کم ہو تو آپ یہ دعا کاغذ کے تین الگ الگ ٹکڑوں پر لکھ کر دریا میں نہر میں ندی میں یا کنویں پر لے جائیں کنارے پر کھڑے ہو کر کاغذ کا ایک ٹکڑا جس پر آپ نے دعا لکھی ہے

وہ ایک ٹکڑا درود شریف پڑھ کر اپنا مسئلہ ذہن میں رکھیں یا زبان سے بیان کرلیں اللہ سے دعا مانگ لیں اور ایک ٹکڑا دریا یا ندی میں بہتے پانی میں ڈال دیں اسی طرح درود شریف پڑھ کر اللہ سے دعا مانگ کر دوسرا ٹکڑا پانی میں ڈال دیں اسی طرح تیسرا ٹکڑا بھی پانی میں ڈال دیں انشاءاللہ آپ کا مسئلہ ایک یا تین دن میں حل ہو جائے گا اگر مسئلہ فوری نوعیت کا نہیں ہے تو ایک کاغد پر یہ دعالکھ کر سات دن یا زیادہ سے زیادہ گیارہ دن بہتے پانی میں ڈال دیں آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔یہ کاغذ پاک دریا یا ندی میں ڈالیں دعا یہ ہے

ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم بسم اللہ المللک الحق المبین من العبد الذلیل الی المولی الجلیل مسنی الضروانت ارحم الرحمین بحرمۃ محمد صلی اللہ علیہ الہ اسلم ان تکشف عنی ھمی احزنی غمی برحمتک یا ارحم الر حمین وصلی اللہ علی سیدنا محمد والہ اجمعین الطیبین الطاھرین ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ وظیفے بتا کر آپ کی مشکلات کو دور کر سکے اور آپ کی مدد کر سکے ہمارے تمام وظیفے تصدیق شدہ کتابوں سے اکھٹے کئے گئے ہیں اگر اس میں کوئی کمی بیشی یا کوتاہی ہو جائے تو اللہ اسے معاف فرما دیں ہمارے وظیفوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس کو شئیر کر کے اپنے بھائی اور بہنوں کو بھی فائدہ دیں۔

Leave a Comment