اسلامک وظائف

کتنے بد نصیب ہو تم نہ تو چاند تک جا سکے اور نہ ہی بخاری پڑھ سکے

ایک بزرگ بخاری پڑھا رہے تھے ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ:
حضرت افسوس آپ ابھی تک بخاری ہی پڑھا رہے ہیں اہلِ مغرب تو چاند پہ پہنچ گئےـ
بزرگ فرمانے لگے: کہ تمہیں بخاری پڑھنی آتی ہے ؟
شخص: کہنے لگا نہیں۔
بزرگ : پھر تم ضرور چاند پر ہو کر آئے ہو گے ؟
شخص: نہیں۔
بزرگ : کتنے بد نصیب ہو تم نہ تو چاند تک جا سکے اور نہ ہی بخاری پڑھ سکے-
اہلِ مغرب تو فقط چاند تک پہنچنا چاہتے ہیں لیکن ہم بخاری کے ذریعے چاند کے خالق تک پہنچنا چاہتے ہیں-
افسوس تو تم پر ہے نہ تو اہلِ مغرب کیساتھ چاند تک پہنچ سکے اور نہ ہی خالق تک….

Leave a Comment