اسلامک معلومات

چند نصیحتیں خوشحال زندگی کی ضمانت

۱- دن کا آغاز نماز فجر، اذکاراور توکل علی اللہ سے
۲- گناھوں سے مسلسل معافی مانگتے رھیں، گناہ بھی معاف، رزق میں بھی اضافہ ان شاء اللہ
۳- دعا نہ چھوڑیں، یہ کامیابی کی کنجی ھے
۴- یاد رکھیں زبان سے نکلے کلمات لکھے جارھے ھیں
۵- سخت آندھیوں میں بھی امید کا دامن نہ چھوٹے
۶- انگلیوں کی خوبصورتی انکے ذریعہ تسبیح کرنے میں ھے
۷- افکار اور غم کی کثرت میں کہیں لا اله الا الله
۸- روپے پیسے دے کر فقیروں اور مسکینوں کی دعا خرید لیں
۹۔ خشوع اور اطمینان سے کیا گیا سجدہ زمین بھر سونے سے بھی بہتر ھے، اسکی قدر کریں
۱۰- زبان سے کوئی لفظ نکالتے ہوئے سوچیں اسکے اثرات کیا ہونگے، ایک لفظ بعض اوقات مہلک ہو جاتا ھے
۱۱- مظلوم کی بدعا اور محروم کی آہ سے بچیں
۱۲- اخبار و رسائل بینی سے پہلے کچھ تلاوتِ قرآن کرلیں
۱۳- آپ اپنی اصلاح کی فکر کریں آپکا گھرانہ بھی آپکے راستہ پر چلے گا
۱۴- آپکا نفس برائی کی طرف بلاتا ھے، اسکو نیکی میں لگا کر مقابلہ کریں
۱۵- والدین کی قدر کیجئے انکو نعمت عظمی سمجھیں، رضائے الہی کا قریبی سبب ھے
۱۶- آپکے پرانے کپڑے غریبوں کے لیے نئے ہیں
۱۷- زندگی انتہائی مختصر ہے غصہ نہ کریں، کسی سے بغض نہ رکھیں، رشتہ داریوں اور تعلقات کو خراب نہ کریں
۱۸- آپکو سب سے زیادہ طاقت والے اور سب سے بڑے مالدار کا ساتھ حاصل ہے (یعنی الله سبحانہ و تعالی کا) اسپر اعتماد کریں اور خوش رہیں
۱۹- گناہوں سے اپنے لیے دعا کی قبولیت کا دروازہ بند نہ کریں
۲۰- مصیبتوں، مشقتوں حتٰی کے ذمہ داریوں کے نبھانے میں نماز آپکی مددگار ہے، اسکا سہارہ لیں

Leave a Comment