اسلامک معلومات

پکارنا بھی عبادت ہے

پکارنا بھی عبادت ہے لیکن کوئی معترض اگر یہ کہے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتا , رہا اولیاء وغیرہ کو پکارنا اور انکی طرف رجوع کرنا تو یہ انکی عبادت تو نہیں !آپ ان سے کہیں کہ اللہ نے اخلاص عبادت تم پر فرض کیاہے۔ بیان کرو
ظاہر بات ہے کہ وہ اللہ کی عبادت اور اسکے اور اس کے اس پہلو سے واقف نہیں ہو گا ۔ اس لئے اسے اللہ کا قول پڑھ کر سنائیں .

اپنے رب کو گڑگڑا گڑگڑا کر چپکے چپکے پکارو کیوں کہ وہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا الاعراف 55
اس کے بعد اس سے پوچھیں کہ پکارنا عبادت ھے کہ نہیں ؟وہ ضرور کہے گا کہ ہاں ۔کیوں کہ دعا اور پکارنا عبادت ہے اور اللہ سے ڈر کر اس سے امید لگا کر دن رات تم اسے پکارتے بھی ہو, پھر اس کے ساتھ ہی کسی حاجت میں نبی, ولی وغیرہ کو بھی پکارا , تو کیا تم نے اللہ کی عبادت میں دوسرے کو شریک ٹھہرایا کہ نہیں ؟ وہ ضرور کہے گا ہاں۔

Leave a Comment