اسلامک وظائف

پریشانیوں میں پڑھنی والی دعا

اللہُ اللہُ رَبّْیِ لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا

“اللہ ہی، اللہ ہی میرا رب ہے،میں اس کے ساتھ کسی بھی چیز کوشریک نہیں بناتی”

جب ہم پریشانی میں ہوتے ہیں تو ہمارے مزاج میں بدلاو آنے لگتا ہے-کچھ لوگ خاموش خاموش رہنے لگتے اور کچھ لوگ چڑچڑے سے رہنے لگتے ہیں بات بات میں غصہ کرتے ہیں-تو یہ دعا ہر قسم کی پریشانی میں پڑھی جا سکتی ہے-پریشانی کو ختم کرنے کے لیے ہم حربہ استعمال کرتے ہیں کبھی کسی کے پاس جاتے ہیں تو کبھی کسی کے پاس-اور ہم اپنی پریشانی میں بلکل بےبس

ہو کر رہ جاتے ہیں-پریشانی میں لوگوں کے پاس جانا چھوڑ دیں اپنی پریشانی صرف اللہ کے سامنے رکھیں-وہ پہلے سے ہی جانتا ہوتا ہے کہ ہم کس قسم کی پریشانی سے گزر رہے ہیں وہ بس ہمارا منتظر ہوتا ہے کہ کب ہم اسے پکاریں گے- مایوسی کسی چیز کا حل نہیں ہوتی بلکہ مایوسی تو مسئلے اور بگاڑ دیتی ہے اگر ہم مایوس ہونگے تو اللہ بھی ہمارے مدد نہیں کرتے-اس لیے جب بھی مشکل یا کسی قسم کی پریشانی آئے تو سب سے پہلے اللہ کے پاس جائیں

کیونکہ وہ سنتا ہے اور ہمارے مسائل حل بھی کرتا ہے-ہر کسی کو اپنی پریشانی نا بتایا کریں صرف اس شخص کو بتائیں جو آپ کے بہت زیادہ قریب ہے ہر کسی کو بتائیں گے تو خود ہی رسوائی کا سامان بنیں گے کیونکہ لوگ بہت جلدی جج کرنا شروع کر دیتے ہیں-وہ آپ کے مسئلے کا حل نکالیں یا نا نکالیں لیکن آپ کی کہانی مشہور کر دیتے ہیں-اسی لیے اپنے راز صرف اللہ کو بتائیں کیونکہ وہی بہترین راز دار ہے-اگر پریشانی اس کی طرف سے ہے تو مدد بھی اسی سے طلب کرنی چاہیے پھر ہم دوسروں کے در کیوں کھٹکھٹاتے پھرتے ہیں؟

Leave a Comment