اسلامک معلومات

نیکی کی بات دوسروں تک پھیلانا صدقہ

نیکی کی بات دوسروں تک پھیلانا صدقہ

نیکی کی بات دوسروں تک پھیلانا صدقہ

صاف ستھرا رہنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ جب ہم صاف ستھرے نظر آتے ہیں اور ہم دوسرے لوگوں کو پرکشش بھی دیکھائی دیتے ہیں۔ظاہر سی بات ہے ایک صاف ستھرا شخص اپنی ایک خاص شخصیت سے جاننا جاتا ہے۔لوگ اس کو پسندیدہ قرار دیتے ہیں۔اور لوگ اسے اپنے قریب دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔اسے اپنے درمیان دیکھنا بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

ہمیں چاہیے کہ ہم خود کو صاف ستھرا رکھیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم خود کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کو بھی صاف رکھیں۔ لوگ اس بات کو نہیں دیکھتے کہ ہم کیا کر رہے ہیں جہاں دیکھا وہاں پر ہی کچڑا پھینک دیا ۔لوگ گاڑیوں سے بھی نیچے پھینک دیتے ہیں۔ لیکن یہ سب سے غیر ضروری کام کرتے ہیں۔ ہم سب کی اولین ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔ ملک کی خوبصورتی دیکھنے کو ملے گی۔

سفر میں بچوں کو کچھ کھیلانا

بعض لوگ بچوں کو کیلا کھانے کے لیے دیتے ہیں سفر میں. لیکن ان سے چھلکا لے کر ایک طرف کر کے یا کئی ڈست بین ںظر آئے. تو اس میں ڈالیں۔
.اب ان کی ایک چھوٹی سی لاپرواہی سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔آپ سوچ رہے ہوں گئے. کیسے جی بتاتے چلے آپ کو فرض کریں کسی نے گاڑی سے کیلے کا چھلکا باہر کی جانب پھینک دیا خود وہ گزر گے لیکن وہ پڑا ہوے چھلکے پر اگر کسی کا پاؤں بھی آ گیا اور وہ پھسل گیا تو سامنے سے گاڑی آ گئ یا کوئی موٹر سائیکل پر سے اس گرے ہوئے شخص کو کچلتا ہوا گزر گیا تو اس میں اس شخص کی جان بھی جا سکتی ہے۔

لوگوں کا احساس کم ہونا

آج کل پڑھے لکھے لوگ بھی اس بات کا احساس نہیں کرتے لہذا ہمیں خود ایک انسان کی حیثیت سے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے اور دوسروں کو بھی بتانا چائیے ۔ ہم لوگ اس وجہ سے بھی کوئی اچھی بات بتانا پسند نہیں کرتے کہ وہ کون سا مان کے گا یہ بات ہماری۔
لیکن میں یہ بات یقینی طور پر کہہ رہی ہوں کہ آپ کو اچھی بات بتانی چاہیے شاید وہ بر وقت عمل نہ بھی کریں ۔لیکن کہیں نہ کہیں وہ آپ کی کیِ وی بات پر ضرور عمل کریں گا اور دوسروں کو بھی بتائیں گا۔

نیکی کی بات دوسروں تک پھیلانا صدقہ

آپ کوئی بھی اچھی بات صدقہ جاریہ سمجھ جر دوسروں سے شیئر کیا کریں اور دعا کیا کریں کہ اللّٰہ پاک اس کے دل میں ڈالیں اور سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمیں
اور جتنا ہم خود کو صاف کرتے ہیں اتنا ہی ہم سب پر حق ہے کہ ہم اپنے ملک کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔

ہماری پہچان ہمارے ملک سے ہے۔جہاں ہم رہتے ہیں اور اسے دل و جان سے عزیز رکھتے ہیں اور ملک کی خاطر جان قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔اسی ملک کی ترقی کے لیے ہمیں ملک کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔شکریہ

Leave a Comment