اسلامک وظائف

نماز میں درود شریف کے بعد کی نبویﷺ دعا کی برکت ہی برکت

جب نماز میں درود شریف پڑھ چکے تو سلام سے پہلے یہ دعا کرنا بہت بابرکت ہے اس دعا سے اللہ پاک کی ذات تمام امت کو شیطان کے شر اور بڑے کاموں سے بچائے گی اس دعا کو آپ نماز میں پڑھے تو زیادہ فائدہ ہو گا حضرت محمد پاکٌ سے ثابت ہے یہ الفاظ حدیث کی کتاب جامع مسلم میں بھی موجود ہے

آپ ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجیے تاکہ دنیا اور آخرت کے فائدے حاصل کر سکے الفاظ یہ ہے

الھمَّ انّی اعُوذُ بِکَ مِن عَذَابِ جَھَنّم ، وَمِن عَذَابِ القَبرِ ، وَمِن فِتنۃِ المحیَا المَمَات ، وَمِن شرِ المَسیح الدَّ جاَّلِ

اے اللہ میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور عذاب قبر سے اور زندگی اور موت کے فتنے سے اور مزید دجال کے فتنے اور شر سے
اس دعا کو اپنی نماز میں درود شریف پڑھنے کے بعد پڑھ سکتے ہیں آپ اس دعا کو نماز کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں یا صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں آپ اس آیت کو بس ایک مرتبہ پڑھ لیجیے

کیونکہ فرمان نبیٌ ہے کہ سلام پھیرنے سے قبل چار چیزوں کی پناہ اللہ سے طلب کرو جہنم ، قبر کے عذاب ، اور زندگی اور موت کے فتنے اور مزید دجال کے شر سے پناہ مانگو اللہ ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمیں ہر قسم کے شر اور برائی سے محضوظ رکھے

Leave a Comment