اسلامک معلومات

نماز تہجد کون پڑھ سکتا ہے ؟

نماز تہجد کون پڑھ سکتا ہے .یہ عمل وہ ہی کر سکتا ہے جس کو اللہ تعالی سے واقعی ہی محبت ہو- جو اللہ سے صرف زبانی ہی نہیں بلکہ عملی محبت بهی کرتا ہو . اور قرب الہٰی کا متلاشی ہو . اس کے لئے کیا کرنا ہو گا ؟ارادہ ، نیت ،کوشش
نماز تہجد …. یاد رکھیں اگر ہم نے ارادہ کر لیا تو کام ہو جائے گا ؟ اور یہ بھی یاد رہے اللہ کی مدد اس وقت آتی ہے جب بندہ کوشش کرتا ہے.

رسولﷺ فرمایا بے شک عمل کا دارومدار نیتوں پر ہے . پیاری بہنوں 1 خالص نیت کریں 2اور پھر کوشش کریں
تو ان شاء الله تعالیٰ عمل کی توفیق بھی ضرورمل جائے گی. کبھی سوچا کہ ہم یہ نیکی کیوں نہیں کر پاتے ؟ ہم نے اپنی طاقتیں اور صلاحیتں بےکار کاموں میں ضائع کردی. اپنے کاموں کی ترتیب بہترین بنانے کی کوشش کریں تاکہ آپ کی صحت ٹھیک رہے اور آپ اپنی عبادات اور معاملات کو بہترین طریقے پر سرانجام دے سکیں .الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ جو علم بھی مل رہا ہے اس پر عمل کی توفیق اور استقامت بھی مل جائے. آمین یارب العالمین

Leave a Comment