معلومات عامہ

میٹھے گناہوں کو جانتے ہیں آپ،،،،،،، ؟

میٹھے گناہوں کو جانتے ہیں آپ،،،،،،، ؟
ایسے گناہ جو آپ کو دنیا میں سکون دیں ،،،،،دنیاوی رنگینیوں میں آپ کو مکمل طور پر غرق کر دیں،،،،،باربار بھی گناہ کرنے پر آپ کو شرمندگی نہ ہو ،،،،، آپ کوپتا ہو کہ یہ گناہ ہے مگر آپ بے دھڑک وہ گناہ کر گزریں،،،،،
انسان جب کوئی گناہ کرے اور اسکی پکڑ نہ ہو مگر وہ یہ سمجھنے کے بجائے کہ اللّٰہ نے اسکے گناہوں کا راز رکھ کر اسے لوگوں کی نظروں میں گرنے سے بچایا ہے وہ مزید گناہ کرتا ہے اللہ پھر بھی اسکا راز رکھتا ہے مگر وہ بنا ندامت کرتا ہی رہے اور پھر کرتا ہی چلا جائے تو پھر اسے وہ گناہ میٹھے لگنے لگ جاتے ہیں،،،،،،گناہوں کی لذت کبھی کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہی چلی جاتی ہے،،،، ان میٹھے گناہوں کی بدولت آپ کو دنیا میں جنت کا گماں ہوتا ہے،،،،،، دنیا اگر جنت لگنے لگ جائے وہ بھی گناہوں کی بدولت تو سمجھ لیں آپ کے لیے خسارے ہی خسارے ہیں آخرت میں ،،،،،،،میٹھے گناہوں کی لذت اور عادت سے بچائیں خود کو،،،، دنیاوی سکون کو گناہوں میں نہیں اپنے اللّٰہ کے ذکر میں تلاش کریں سکون کو چھوٹی چھوٹی نیکیوں میں ڈھونڈیں،،،، گناہ ہو گیا تو خیر ہے ہو جائے مگر اس یقین کے ساتھ اللّٰہ سے توبہ کریں کے دوبارہ وہ گناہ نہ کریں کیونکہ آپ کا اللہ بہت ہی مہربان اور بے حد رحیم ہے،،،، لاکھ دفعہ بھی گناہ کر کے اس کے سامنے جائیں تو وہ آپ کو معاف کرتا ہے باشرط کہ آپ کر مرتبہ سچی توبہ کریں کیونکہ میٹھے گناہوں سے اک ندامت کا احساس اور آنسو ہی کافی ہے آپ کے اللہ کے لیے اور آپ کا اللہ تو رحمت کی صفات سے مالامال ہے۔۔۔۔۔۔!

Leave a Comment