قصص الانبیا ء

میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟

سب سے زیادہ مستحق

 

.اسلام میں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی درس دیا ہے.
.حقوق العباد یعنی بندوں کا حقوق. جیسے اولاد کے حقوق, والدین کے حقوق, پڑوسیوں کے حقوق, دوستوں کے حقوق وغیرہ وغیرہ شامل ہیں.
اللہ تعالی نے قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرمایا ہے. کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو.

اپنے والدین کا فرمانبرداری کرو .اپنے پڑوسی, مسافر, یتیم, .بیوہ, مسکین کے ساتھ حسن سلوک کرو. بے شک اللہ اترانے والے اور فخر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا.
جو حقوق العباد کو اچھی طرح سے پورا کرے گا. تو اللہ تعالی اس کا مغفرت کرے گا.
اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ماں وہ ہستی ہےجس کا حقوق کوئی بھی ادا نہیں کر سکتا.

ایک مرتبہ ایک صاحب حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے ہیں کہ میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری ماں. دوبارہ اس صاحب نے پوچھا پھر کون؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری ماں. تیسری بار صاحب نے پوچھا پھر کون؟ حضور نے فرمایا کہ تیری ماں.
اور پھر اس نے چوتھی باریہی سوال پوچھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرا باپ.
اسی لئے ماں کا ایک الگ رتبہ ہے.

Leave a Comment