اسلامک معلومات

میرا رب مجھے ان الفاظ میں تسلی دیتا ہے.

جب دنیا مجھے توڑ دیتی ہے…تب میرا رب مجھے ان الفاظ میں تسلی دیتا ہے. إِنَّ فَضۡلَهُۥ كَانَ عَلَيۡكَ كَبِيرٗا “کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے.” جب یہ دنیا والے میری محرومیوں پر, میرے دین پر چلنے پر میرا مذاق بناتے ہیں…تب میرا رب مجھے ان الفاظ سے تھپکی دیتا ہے…إِنَّ فَضۡلَهُۥ كَانَ عَلَيۡكَ كَبِيرٗا کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے.” جب مجھے لگتا ہے کہ میں دنیا کے سوکالڈ سٹینڈرڈز پر پورا نہیں اتر پاتی…تو میرا رب ان الفاظ سے میری آنکھیں نم کردیتا ہے..

إِنَّ فَضۡلَهُۥ كَانَ عَلَيۡكَ كَبِيرٗا “کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے.” جب مجھے لگتا ہے کہ یہ دنیا مجھے راس نہیں آتی..وہ ان الفاظ سے میرے دل کو پرسکون کر دیتا ہے.. إِنَّ فَضۡلَهُۥ كَانَ عَلَيۡكَ كَبِيرٗا “کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے.” ہاں….اسکی محبت…اسکی چاہت…اسکے دین..اسکے قرآن سے بڑھ کر…اور کیا ہو سکتا ہے…یہی اسکا وہ فضل ہے…جو ہر اس چیز سے بہتر ہے جسے لوگ جمع کر رہے ہیں…الحمدللہ…الحمدللہ مجھے لگتا ہے یہ آیت گویا اتری ہی میرے لیے ہے… إِنَّ فَضۡلَهُۥ كَانَ عَلَيۡكَ كَبِيرٗا
“کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے.”

Leave a Comment