اسلامک معلومات

میرا دین اسلام ہے

میرا دین اسلام ہے

یہ میرا دین اسلام ہے.اوریہ اس زمانے سے چلا آ رہا ہے جب سے اللہ نے آدمی کو پیدا کیا ہے. اور جب تک یہ دنیا ہے یہ دین بھی رہے گا. اس دین کے لیے مختلف وقتوں اور مختلف ملکوں میں اللہ کے بھیجے ہوئے انسان آئے. جن کو رسول کہتے ہیں. یہ رسول لوگوں کو اسلام سکھانے آئے. تم پوچھو گے اسلام کیا ہے ؟او ہم بتائیں اسلام کی بڑی بڑی باتیں پانچ ہیں ایک ایک کرکے تمہیں بتاتے ہیں. ذرا کان لگا کر سنو ۔

(1) ۔اللہ ایک ہے اور اس کے سب رسول سچے ہیں ۔

اسلام سکھاتا ہے کہ یہ چوڑی چکی زمین پر ہم رہتے بستے ہیں .اس پر کہیں آسمان سے باتیں کرنے والے اونچے اونچے پہاڑ ہیں. تو کہیں سنسان جنگل کہیں چٹیل میدان ہیں تو کہیں ہرے بھرے باغ کہیں بل کھائی ہوئی ندیاں ہیں. تو کہیں بڑے بڑے سمندر اسی زمین پر انسان بھی رہتا ہے. پرندے بھی اور چرندے بھی ۔

ذرا نیلے نیلے آسمان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھو. دن کو روشن سورج اور رات کو نورانی چاند جس کے چاروں طرف جگمگ جگمگ کرتے ہوئے ستارے ہیں ۔
ان چیزوں کو دیکھ کر تم نے کبھی نہ کبھی یہ ضرور سوچا ہوگا ..کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے ؟
کیا یہ سب چیزیں آپ ہی آپ پیدا ہو گئیں ؟
یہ نہ سمجھنا کہ یہ ساری دنیا آپ ہی آپ پیدا ہو گئی ایسا نہیں ہے ۔اس کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہے ۔وہ کون ہے ؟وہ اللہ ہے ۔

دنیا کا بنانے والا

اللہ ایک ہے اس کا کوئی ساجھی نہیں وہی اس ساری دنیا کا بنانے والا ہے .میرا دین اسلام ہےوہی سب کا مالک ہے .وہی مارتا ہے وہی جلاتا ہے .ہم سب اس کے بندے ہیں وہی عبادت کے لائق ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔

اللہ نے اپنے بندوں کو نیک اور اچھا بنانے کے لیے اپنے رسول بھیجے جن کا کام یہ تھا .کہ لوگوں کو اچھی باتیں سکھائیں . بری باتوں سے روکیں ان اچھے لوگوں کی تعداد کسی کو معلوم نہیں دنیا میں کوئی قوم یا ملک ایسا نہیں ہے. جہاں اللہ کے رسول نہ آئے ہو ۔

اسلام کے کھاتا ہے .کہ ان سب رسولوں کو سچا مانو. ان پر ایمان لاؤ ان سب رسولوں کے سردار اور ان کے کام پورا کرنے والے ہمارے تمہارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں ۔
۔اسلام سکھاتا ہے کہ اس بات کا پکا یقین کر لو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی یا پیغمبر نہیں آئے گا آپ تمام رسولوں کے سردار ہیں آپ نے آن کر اسلام کو پورا کیا

۔ اب اسلام قیامت تک سدا بہار پھولوں کی طرح رہے گا رسولوں کے سردار کی کتاب یعنی قرآن مجید آخری کتاب ہے اس کے بعد دنیا کو کسی کتاب کی ضرورت نہ ہوگی ۔

پیروی کرو

اسلام سکھاتا ہے کہ حضرت آدم سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک جتنے اللہ کے رسول آئے ہیں. ان سب پر ایمان لاؤ ان کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرو .  پاک صاف زندگیوں کی پیروی کرو اور اس پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے. انہیں ہادی اور رہبر ماننا اور ان کی عزت کرنا ہمارا تمہارا ایمان ہے .اللہ کے سب رسولوں پر رحمت اور سلامتی ہو

(2)_نماز :

اسلام سکھاتا ہے کہ بس اللہ کے آگے اپنا سر جھکاؤ. اس کے سوا کسی کے سامنے نہ جھکو اسی سے اپنی مراد مانگو .نماز اسلام کا سب سے بڑا رکن ہے. .نماز پانچ وقت کی ہے یہ ہماری بھلائی کے لئے ہم پر فرض ہے
مسلمان خواہ امیر ہوں یا غریب بوڑھے ہوں .یا جو ان سب کے سب گورے ہو یا کالے ۔ایک امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں اپنے امیر کی اطاعت اور حکم ماننے کا خیال اچھی طرح ان کے دلوں میں پیدا ہو جاتا ہے. ان میں فوجی شان پائی جاتی ہے اپنے بھائیوں سے پیار اور محبت کا خیال پیدا ہوتا ہے .ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے.

ادب اور سلیقے کے ساتھ

ہر وقت کی صفائی اور صبح اٹھنے سے تندرستی بھی ٹھیک رہتی ہے. ہر کام وقت پر کرنے کی عادت الگ پڑ جاتی ہے لیکن سب سے بڑی اور اچھی بات یہ ہے. کہ آدمی بڑے ادب اور سلیقے کے ساتھ اپنے مالک کے سامنے حاضر ہوتا ہے ۔اور اپنے بندے ہونے کی شان کو اپنے حال سے اور اپنی زبان سے ظاہر کرتا ہے .اور یہی انسان کی بڑیخوبی ہے اچھی طرح دل لگا کر نماز پڑھنے کا بہت بڑا فائدہ یہ ہے. اے آدمی اپنے آپ کو اللہ سے اور اللہ کو اپنے آپ سے نزدیک سمجھنے لگتا ہے. اس لیے اس کی ہمت بہت بڑھ جاتی ہے .وہ پھر سوائے اللہ کے اور کسی سے نہیں ڈرتا اور اپنے مالک کے سوا کسی کی غلامی کو پسند نہیں کرتا ۔

(3) رمضان کے روزے :۔

 

اسلام کی تیسری تعلیم یہ ہے. کہ سال بھر میں رمضان کے پورے مہینے روزے رکھو ۔روزے رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ صبح بہت سویرے سے لے کر شام کو سورج ڈوبنے تک نہ کھاؤ .نہ پیو نہ لڑنا جھگڑنا نہ کسی سے گالی گلوچ کرو .

بس اپنا کام کرو اور ہر وقت اللہ کا دھیان وقت تم کہو گے. اس سے فائدہ ؟
روزے کے بڑے بڑے فائدے ہیں یہاں دو تین باتیں سن لو بڑے ہو کر کتابوں میں روزے کے اور فائدے بھی پڑھ لو گے ۔اپنی بھوک پیاس میں غریبوں کی بھوک پیاس کا خیال اچھی طرح رہتا ہے. صحت ٹھیک رہتی ہے اور اپنے جی کو روکنے اور غصے کو مارنے کی عادت ہو جاتی ہے

 

(4) زكوۃ

اسلام سکھاتا ہے خوب کماؤ، کھاؤ پیو. مگر اپنے غریب بھائیوں کو اور اپنی قوم کو مت بھولو اور اپنی قوم کا خیال رکھو .جن کو اللہ نے بہت کچھ دے رکھا ہے .ان کا فرض ہے. کہ اپنے سال بھر کی آمدنی میں سے اپنے غریب بھائیوں کی مدد کریں. اس مدد کا نام اسلام نے زكوۃ رکھا ہے ۔

(5) کھانا کعبہ کا حج ۔

اسلام کہتا ہے کہ وہ مسلمان جن کو اللہ نے کافی مال و دولت دے رکھا ہے۔کم سے کم ایک دفعہ اپنی عمر میں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے دیس کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ کھانا کعبہ کی زیارت کر آئیں نبیوں کے سردار کے مزار کی زیارت کر آئیں ۔

Leave a Comment