اسلامک معلومات

مکی اور مدنی سورتوں کی خصوصیات

.مکی اور مدنی سورتوں کی خصوصیات:

مکی اور مدنی سورتوں کی خصوصیات

حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مکہ میں 13 سال گزارے. اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بےحد مشکلات کا مقابلہ کرنا پڑا .کیونکہ اپنے جاننے پہچاننے لوگ جن سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو امید تھی کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وآلہ وسلم کی دعوت سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائیں گے.

سوچ بچار

بیگانے ہو گئے انہیں توحید کی تلاوت سننا گوارہ نہ تھا. اس لئے کہ وہ شرک کی بیماری میں مبتلا تھے. انہوں نے نہایت سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا .کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت کو نہیں مانیں گے . آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت جس قدر ان سے ہو سکے گی .چنانچہ اس مخالفت میں وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راہ میں کانٹے بچھاتے. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قرآن پڑھتے. تو درمیان میں چیختے چلاتے ہیں تاکہ لوگ .قرآن نہ سن سکیں .

مشکلات و مصائب

جو اللہ کے بندے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لاتے تھے. انہیں مارتے پیٹتے تیرہ سال کا زمانہ انتہائی مشکلات و مصائب کا زمانہ تھا. اس دور میں .قرآن کا جو حصہ نازل ہوا .اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صبر کی تلقین کی گئی

اس کے ساتھ ہی توحید و رسالت اور آخرت کے مضامین بھی بیان کئے گئے ہیں .مکہ معظمہ میں 13 سال گزارنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وآلہ وسلم کو .مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم ہوا

مدنی اور مدنی سورتوں کی خصوصیات:

 

ہجرت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو صورت حال مختلف تھی .آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے قبل ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت حق یہاں پہنچ گئی تھی اور مدینہ کے کچھ لوگ مسلمان ہوگئے تھے.

ہجرت کے بعد جب مسلمانوں کی ایک مختصر جماعت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رہنمائی میں مکہ معظمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچی .تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہاجرین و انصار کی مدد سے ایک اسلامی ریاست قائم فرمائی.

اس دوران نئی نئی ضروریات کے پیش نظر جو سورتیں اور آیات نازل ہوئیں ان میں معاشرتی معاشی سیاسی قسم کے مسائل کے ساتھ اللہ تعالی کی راہ میں مال خرچ کرنے کی فضیلت عدل و احسان کا حکم تجارت میں لین دین کے احکام اور جہاد کی فرضیت کا حکم نازل ہوا .عبادات میں روزہ زکوۃ اور حج فرض ہوا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ میں دس سال گزارے .اس دوران میں مختلف موقعوں پر قرآن مجید کی آیات اور سورتیں نازل ہوتی رہیں .اسی زمانے میں مسلمانوں کی کفار سے لڑائی بھی ہوئی .سب سے پہلی جو لڑائی کفارسے ہوئی اسےغزوہ بدر کہتے ہیں سب سے آخر میں غزوہ تبوک پیش آیا

Leave a Comment