اسلامک وظائف

مال و دولت کی ہر قسم کی پریشانی کو ختم کرنے والا عمل

یہ تسبیح آپ کی رزق اور آپ کے مال و دولت کی ہر قسم کی پریشانی کو ختم کر دے گی اس تسبیح کو آپ نے رات کو سونے سے پہلے پڑھ لینا ہے اکثر ایسا ہوتا ہے جب ہم رات کو سونے کے لیے بستر پر جاتے ہیں تو نیند آنے میں 10 ، 15 منٹ لگ ہی جاتے ہیں آج کا تسبیح کا عمل آپ نے نیند آنے سے پہلے پہلے کر لینا ہے آپ نے صرف ایک چھوٹی سی تسبیح پڑھ لینی ہے

انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے جب آپ صبح اٹھے گے تو اللہ پاک آپ کے لیے رزق کا بندوبست کر دیں گے دولت کا انتظام کر دیں گےیہ آپ کے رزق کو وسیع کر دے گا وہ تسبیح چھوٹی سی یہ ہے اِنَّ اللہَ عَلٰی کُل شَیٍ قَدِیر ۔ آپ نے وضو حالت میں جب اپنے بستر پر سونے کے لیے لیٹ جائے تو اس تسبیح کے ساتھ اول و آخر درود پاک پڑھےانشاء اللہ صبح اللہ تعالی آپ کے اٹھنے سے پہلے آپ کا رزق کشادہ فرما دے گا بےشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے اللہ کا فرمان ہے تم مجھ سے مانگو میں تمھے عطا کروں گا جب آپ یہ تسبیح پڑھ لے گے پھر آسمان کی طرف منہ کر کے اللہ پاک سے رزق میں اضافے کی دعا مانگے کہ اللہ میں دولت اور رزق کی وجہ سے پریشان ہو میری اس پریشانی کو دور فرما دیجیے میرے رزق میں اضافہ فرما دیں ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ وظیفے بتا کر آپ کی مشکلات کو دور کر سکے اور آپ کی مدد کر سکے ہمارے تمام وظیفے تصدیق شدہ کتابوں سے اکھٹے کئے گئے ہیں اگر اس میں کوئی کمی بیشی یا کوتاہی ہو جائے تو اللہ اسے معاف فرما دیں ہمارے وظیفوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس کو شئیر کر کے اپنے بھائی اور بہنوں کو بھی فائدہ دیں

Leave a Comment