اسلامک وظائف

لا الہ اللہ پڑھنے کے فائدے

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے اے اللہ ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں ہر برے دن اور ہر بری رات سے ہم سب کو اپنی عافیت کے سائے میں رکھیے گالا الہ اللہ پڑھنے کے فائدے کے فائدے دنیا میں بھی ہیں

اور آخرت میں بھی ہیں ۔ اس کلمے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص اپنے اعمال کی وجہ سے جہنم میں چلا گیا اور اس نے ایک بار بھی یہ کلمہ ہوا ہو تو وہ انشاءاللہ ایک دن جنت میں جائے گا ۔نصاری کی ایک روایت ہے جس میں آُپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک دفعہ حضرت موسیٰ نے اللہ تعالیٰ سے عرض کی کہ اے اللہ مجھے ایسا کوئی کلمہ بتا دیں جس کے ژریعے میں آُپ کو یاد کروں آپ کو پکارا کروں ۔ اللہ نے فرمایا اے موسیٰ لاالہ الا اللہ پڑھا کرو۔ تو موسیٰ نے کہا اے اللہ یہ کلمہ توتیرے سارے بندے پڑھتے ہیں تو اللہ پاک نے فرمایا اے موسیٰ لاالہ الا اللہ پڑھا کرو۔ موسیٰ نے فرمایا اے اللہ میں کوئی ایسا کلمہ چاہتا ہوں

جو میرے ساتھ خاص ہو یعنی جو صرف میں پڑھوں تو اللہ نے جواب دیا اے موسیٰ اگر ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کو ایک ہی پلڑے میں رکھ دیا جائے اور دوسرے پلڑے میں لاالہ الااللہ رکھ دیا جائے تو یہ کلمہ اس پر غالب آجائے گا۔ اس لیے ہمیں اس کلمے کی تسبیح کرنی چایئے اس سے زندگی میں سکون آتا ہے اور پریشانی ختم ہوتی ہےہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ وظیفے بتا کر آپ کی مشکلات کو دور کر سکے اور آپ کی مدد کر سکے ہمارے تمام وظیفے تصدیق شدہ کتابوں سے اکھٹے کئے گئے ہیں اگر اس میں کوئی کمی بیشی یا کوتاہی ہو جائے تو اللہ اسے معاف فرما دیں

ہمارے وظیفوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس کو شئیر کر کے اپنے بھائی اور بہنوں کو بھی فائدہ دیں۔

Leave a Comment