اسلامک واقعات

قیامت کی نشانی ہے کہ علم نااہل لوگوں کے پاس تلاش کیا جائے گا

نبی رحمتﷺ نے فرمایا:”الله تعالی علم اس طرح ختم نہیں کرے گا کہ اسے لوگوں کے سینوں سے کھینچ لےبلکہ علماء وفات پا جائیں گےاور علم ختم ہو جائے گا۔یہاں تک کہ وہ کسی عالم کو باقی نہیں رکھے گا۔پھر لوگ جاہلوں کو پیشوا بنالیں گے۔پس ان سے سوال کیا جائے گاوہ بغیر علم کے فتویٰ دیں گےاور یوں خود بھی گمراہ ہوں گےاور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔”

صحیح بخاری کتاب العلم باب کیف یقبض العلم صحیح مسلم کتاب العلم باب رفع العلم وقبضہعمر بن تغلب رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا:
“قیامت کی نشانیاں ہیں کہ مال عام ہو جائے گا،جہالت زیادہ ہو جائے گی،فتنے ظاہر ہوئیں گے،تجارت پھیل جائے گی۔”(اور علم عام ہو جائے گا)۔السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۸۵۵۲.ابو امیہ جمحی رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا:”قیامت کی نشانی ہے کہ علم نااہل لوگوں کے پاس تلاش کیا جائے گا۔”
الصحیحۃ للالبانی ۹۵۵۲.رسول اللّٰہﷺ فرمایا:”چھ چیزوں سے پہلے اعمال میں جلدی کرو،بیوقوف عورتوں سے پہلے،سپاہیوں کی کثرت،قطع رحمی،فیصلہ بیچ دینے کے وقت سے،خون کو ہلکا سمجھا جانے کے وقت سے پہلے۔نشے میں مست لوگ جو قرآن کو گانا بجانا بنا لیں گے،لوگ ایسے شخص کو آگے کریں گےجو نہ تو فقیہہ ہو گااور نہ عالم وہ صرف اس لئے اسے آگے کریں گےتاکہ وہ انہیں نغمہ سنا سکے۔”

Leave a Comment