اسلامک معلومات

قربانی کرنا عبادت ہے

قربانی کرنا عبادت ہے۔ فرمایا : اپنے رب کے لئے نماز پڑھو اور قربانی کرو الکوثر اب یہ جاننے کے بعد جب تم نے اللہ کی طاعت کی اور اسکے لئے قربانی پیش کی تو یہ عبادت ہوئی کے نہیں ؟ تو وہ ضرور کہے گا کہ ہاں یہ عبادت ہوئی۔
اب اس سے پوچھیں کہ یہی قربانی جب تم نے کسی جن نبی یا کسی ولی یا مخلوق میں سے کسی کے لیے بھی کی تو اس عبادت میں اللہ کے ساتھ غیر کو شریک ٹھہرایا کہ نہیں ؟

تو وہ ضرور اسکا اقرار کرے گا اور کہے گا ہاں۔ ساتھ ہی اس سے یہ بھی پوچھیں کہ وہ مشرکین جن کے بارے قرآن نازل ہوا کیا وہ ملائکہ صلحاء لات وغیرہ کی پرستش کرتے تھے ؟ وہ ضرور کہے گا ہاں پھر انہیں بتائیں کہ ان کی پرستش یہی تھی کہ وہ انہیں پکارتے تھے ؟انکے لئے جانور ذبح کرتے تھے اور انکی طرف پناہ لیتے تھے, ورنہ وہ اس بات کا اقرار کرتے تھے کہ وہ اللہ کے بندے اور اسکے ماتحت ہیں اور یہ کہ اللہ تعالی ہی امورِ کائنات کا انتظام کر رہاہے لیکن اس اقرار کے باوجود انہوں نے ملائکہ اور صالحین کے جاہ و مرتبہ اور شفاعت کے پیشِ نظر انہیں پکارا اور ان کی طرف پناہ لی۔

Leave a Comment