اسلامک معلومات

عورت کے ذمہ شوہر کے حقوق

عورت کے ذمہ شوہر کے حقوق: 1. ہر جائز امر میں اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کرنا ۔ 2. شوہر کی مالی حیثیت سے زیادہ خرچ کامطالبہ نہ کرنا ۔ 3. شوہر کو جس کا گھر آنا ناپسند ہو اس کی اجازت کے بغیر نہ آنے دینا۔ 4. اس کی اجازت کے بغیر اس کا مال کسی کو نہ دینا۔ 5. اس کی اجازت کے بغیر نفل نماز نہ پڑھنا اور نہ نفل روزہ رکھنا۔ 6. شوہر اگر ہمبستری کےلیے بلائے اور کوئی شرعی عذر نہ ہو تو اس سے انکار نہ کرنا

۔7. شوہر کو غربت یا بدصورتی کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا۔8. اگر کوئی شوہر میں شریعت کے خلاف کوئی چیز دیکھے تو ادب سے منع کرنا۔9. کسی کے سامنے اس کے عیب بیان نہ کرنا اور نہ اس کے سامنے زبان درازی کرنا 10. شوہر کے عزیز و اقارب سے لڑائی جھگڑا نہ کرنا۔11. اگر کوئی شرعی عذر نہ ہو تو شوہر کے والدین کی خدمت کو سعادت سمجھنا ۔ 12. شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلنا ۔13. عورت اپنے ر ب کا حق ادا نہیں کر سکتی جب تک اپنے شوہر کا حق ادا نہ کرے۔14. جس عورت کی موت اس حال میں آئے کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو وہ عورت جنتی ہے ۔15. شوہر کے لیے بناؤ سنگار کرنا اس کا حق ہے عورت کو اس پر اجر ملتاہے ۔16. شوہر پر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی طرح اپنا مال خرچ کرنا سعادت سمجھے ۔17. شوہر کوکوئی پریشانی پیش آجائے تو اس کو تسلی دے ۔18. شوہر کی خدمت محبت اور خلوص سے کرنا اپنی سعادت سمجھے ۔19. شوہر کو حرام کمائی سے بچانے کی فکر کرے۔20. شوہر کے سامان اور گھر کو صاف ستھر ا رکھنے کی کوشش کرے۔21. شوہر کے آرام کا خیال کرے ۔

22. شوہر کوئی سوال کرے تو مقصد سمجھنے کی کوشش کرے اور سوچ کر جواب دے۔ 23. شوہر کی پکار پر فوراً جواب دے صرف اس بنا پر دیر نہ کرے کہ وہ خود ہی کرلیں گے۔ 24. شوہر اگر مشورہ طلب کرے تو خلوص سے مشورہ دے ۔25. شوہر اگر غصہ ہو تو فوراًمعافی مانگ کر اس کے مزاج کو ٹھنڈا کردے ۔26. شوہر کے سامنے زبان درازی نہ کرے ۔

Leave a Comment