اسلامک معلومات

علامت ایمان اسوہ حسنہ میں۔ ۔ ۔

علامت ایمان

علامت ایمان اسوہ حسنہ میں۔ ۔ ۔

علامت ایمان: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک اس کو اپنے ماں باپ اپنی اولاد اور سب لوگوں سے بڑھ کر میری محبت نہ ہو(معارف الحدیث ۔ بخاری و مسلم)

علامت ایمان حضرت ابو ہریرہ کی روایات میں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایمان کی ستر سے بھی کچھ اوپر شاخیں ہیں۔ ان میں سب سے اعلیٰ اور افضل تو
“لا الہ الااللہ” کا قائل ہونا یعنی توحید کی شہادت دینا ہے اور ان میں ادنی درجہ کی چیز اذیت اور تکلیف دینے والی چیزوں کا راستہ سے ہٹانا ہے اور حیاء ایمان کی ایک اہم شاخ ہے ۔ ( معارف الحدیث ۔ مسند احمد) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ایمان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم کو اپنے اچھے عمل سے مسرت ہو اور برے کام سے رنج اور قلق ہو تو تم مومن ہو معارف الحدیث ۔ مسند احمد)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حیا اور شرم ایمان سے پیدا ہوتی ہے اور ایمان کا نتیجہ جنت ہے اور بے حیائی اور فحش کلامی فرشتہ فطرت سے پیدا ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ دوزخ ہے۔ (مسند احمد ۔ ترمذی)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہے کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی ہے ایسا شخص جو ان باتوں پر خود عمل کرے یا کم از کم ان لوگوں ہی کو بتا دیں جو ان پر عمل کریں۔ میں بولا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور اور یہ پانچ باتیں شمار فرمائیں

پانچ باتیں

1۔ فرمایا حرام باتوں سے دور رہنا بڑے عبادتگاہ بندوں میں شمار ہوگا۔
2. اللہ تعالیٰ کو تمہاری تقدیر میں لکھ چکا ہے اس پر راضی رہنا، بڑے بے نیاز بندوں میں شمار ہوجاؤ گے۔
3. اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرتے رہنا مومن بن جاؤ گے۔
4. جو بات اپنے لئے چاہتے ہو وہی دوسروں کے لئے پسند کرنا۔ کامل مسلمان بن جاؤ گے۔
5. اور بہت قہقہے نہ لگانا کیونکہ یہ دل کو مردہ بنا دیتا ہے۔

ایمان اور اسلام کا خلاصہ

حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “دین نام ہے خلوص اور وفاداری کا” ۔ ہم نے عرض کیا کس کے ساتھ خلوص اور وفاداری ؟ ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کے ساتھ، اللہ کی کتاب کے ساتھ۔  اللہ تعالیٰ کے رسول کے ساتھ۔  مسلمانوں کے سرداروں اور پیشواؤں کے ساتھ اور ان کے عوام کے ساتھ۔ ( معارف الحدیث ۔ مسل

Leave a Comment