اسلامک وظائف

صرف تین دن یہ عمل کریں ، ہر بیماری چلی جائے گی

اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا اور تم مجھے ویسا ہی پاو گے جیسا گمان کرو گے کیا تم جانتے ہو کہ اللہ نے جب حضرت موسی علیہ سلام کے پیچھے فوج لگی تھی تو کیوں سمندر کو دو حصوں میں بانٹ دیا کیا تم جانتے ہو جب حضرت ابراہیم علیہ سلام کو آگ میں جانے کا حکم دیا گیا تو اللہ نے کیوں اس آگ کو ٹھنڈا کر دیا

کیوں اللہ تعالی نے حضرت یونس علیہ سلام کو مچھلی کے پیٹ میں محفوظ رکھا ان سب میں بس ایک چیز مشابہ تھی ‘ یقین ‘ صرف اس لیے کہ ان میں سے کسی نے ہمت نہیں ہاری انھوں نے یقین رکھا کہ اللہ راستہ نکالے گا اور اللہ نے ان کے لیے راستہ نکالا اور سب اس پر یقین رکھ کر آگے بڑھتے رہے اور اللہ نے بھی انھیں مایوس نہیں کیا جب انسان اللہ پر یقین رکھتا ہے تو وہ فلاح پاتا ہےآج کل ہر دوسرے گھر میں کوئی نہ کوئی بیماری ضرور ہوتی ہے بچوں سے لے کر بڑوں تک کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہے کہ انسان بہت علاج کرواتا ہے ڈاکٹروں کو دیکھاتا ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا اور آخر میں وہ ہار مان کر گھر میں بیٹھ جاتا ہے اور پریشان ہو جاتا ہے کہ کیسے بیماری سے نجات حاصل کی جائے آج ہم آپ کو ایسا عمل بتائے گے کہ اگر آپ اس کو یقین کے ساتھ کریں تو آپ کی ہر بیماری سے آپ کو نجات مل جائے گی عمل یہ ہے کہ آپ نے تین دن تک یہ عمل کرنا ہے صبح شام دونوں وقت آپ نے اللہ پاک کا اسم مبارک یاسلامُ کی صبح شام دو دو تسبیح پڑھ لینی ہے اور اس مریض پر پھونک مار دے جو کسی بھی بیماری میں مبتلا ہے

چاہے کتنی ہی چھوٹی یا بڑی بیماری ہو انشاء اللہ مریض صحت مند ہونا شروع ہو جائے گا اس کی بیماری ختم ہونا شروع ہو جائے گی ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ وظیفے بتا کر آپ کی مشکلات کو دور کر سکے اور آپ کی مدد کر سکے ہمارے تمام وظیفے تصدیق شدہ کتابوں سے اکھٹے کئے گئے ہیں اگر اس میں کوئی کمی بیشی یا کوتاہی ہو جائے تو اللہ اسے معاف فرما دیں ہمارے وظیفوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس کو شئیر کر کے اپنے بھائی اور بہنوں کو بھی فائدہ دیں

Leave a Comment