معلومات عامہ

شیطان دو سمتیں بھول___گیا!

جب شیطان نے کہا کہ اے اللّٰہ ! میں اولاد آدم پر دائیں بائیں آگے پیچھے چاروں طرف سے حملے کروں گا! تو فرشتے یہ سن کر حیران ہوئے اللّٰہ تعالٰی نے فرمایا_! اتنے متعجب کیوں ہورہے ہو؟ فرشتوں نے کہا!”اے اللّٰہ ! اب تو ابن آدم کیے لئے مشکل ہوگئی ہے .

وہ تو اس مردود کے ہتھکنڈوں سے نہیں بچ سکیں گے”پرودگارِعالم_نےفرمایا!
” تم اتنے متعجب نہ ہو اس نے چاروں سمتوں کے نام تو لئے ہیں مگر اوپر نیچے والی دوسمتوں کو بھول گیا ہےاس لئے میرا گنہگار بندہ جب نادم اور شرمسار ہوکر میرےدر پرآئے گا اور اپنے ہاتھ مانگنے کے لئے اٹھائے گا تو چونکہ اس کے ہاتھ اوپر کی سمت اٹھیں گے اور شیطان اوپر کی سمت اثر انداز نہیں ہوسکے گا! اس لئے ابھی میرے بندے کے ہاتھ نیچے نہیں جائیں گے .

میں اس سے پہلے سارے گنہاہوں کو معاف کردونگا_!”اور اگر میرا بندہ نادم وشرمندہ ہوکر میرے در پر آکر اپنے سر کو جھکا دے گا تو چونکہ سر نیچے کی سمت کو جھکائے گا تو شیطان نیچے سمت سے اثر انداز نہیں ہوسکے گا__ اس لئے میرا بندہ ابھی سجدہ سے سر نہیں اٹھائے گا کہ اس سے پہلے میں اس کے گناہ معاف کرونگا___!

Leave a Comment