اسلامک وظائف

شادی کے لیے طاقتور وظیفہ

آج کل ہم نے شادی کے لیے بہت مشکلات پیدا کر دی ہیں حق مہر اتنا زیادہ کر دیا ہے کہ اسے سن کر لوگ پریشان ہو جاتے ہیں اور رشتہ نہیں کرتے ۔ لیکن ہمیں صرف یہ دیکھنا چاہیئے کہ اتنا رزق ہو کہ لڑکے لڑکی کا کھانا پینا ہو جائے لیکن لمبی ڈیمانڈیں رکھنا ہر شخص کے لیے باعث پریشانی بن جاتا ہے ۔یہ وظیفہ ان لوگوں کے لیے ہے جن کا رشتہ نہیں ہوتا ۔ یہ وظیفہ اس شخص کو خود کرنا ہو گا جو چاہتا ہے کہ اس کا رشتہ ہو جائے اس وظیفے کو سچحی نیت کے ساتھ اور اپنے رب پر کامل یقین کے ساتھ کرے
وظیفہ یوں ہےکہ

آپ نےفجر کی نماز کے فورا بعد سب سے پہلے آپ نے درود ابراہیمی تین مرتبہ پڑھنا ہے پھر اللہ پاک کا اسم مبارک یاحکیم 101 مرتبہ پڑھنا ہے اور پھر آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے یہ وظیفہ پڑھتے ہوئے مکمل دھیان اللہ کی صفات پر ہونا چاہیئے کہ وہ ذات قدرت والی ذات ہے یہ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد اپنی حاجت اللہ کے سامنے رکھنی ہے یہ وظیفہ آپ نے 41 دن تک کرنا ہے

اور اس میں ناغہ ناہو ورنہ وظٰیفہ شروع سے کرنا پڑے گا اور 41 دن کے بعد بھی اسے جاری رکھ سکتے ہیں جب تک آپ کی مراد پوری نا ہوجائے ۔ خواتین ایام خاص میں نماز نا پڑھیں لیکن یہ عمل اسی وقت میں اسی طرح کریں جیسے پہلے کرتی ہیں۔

Leave a Comment