اسلامک وظائف

آج کا وظیفہ قرآن پاک کی سب سے مختصر سورۃ جسے ہم” سورۃالکوثر “کہتے ہیں۔ یہ سب سے چھوٹی سورۃ ہے ۔یہ تین آیات پر مشتمل ہے۔

آج کا وظیفہ قرآن پاک کی سب سے مختصر سورۃ جسے ہم” سورۃالکوثر “کہتے ہیں۔ یہ سب سے چھوٹی سورۃ ہے ۔یہ تین آیات پر مشتمل ہے۔ اس سورۃ کا وظیفہ یہ خاص عمل ہمارے ایک بھائی نے کیا اور انہوں نے یہ وظیفہ ہمیں صدقہ جاریہ کی نیت سے بتایا کہ یہ خاص عمل کرکے ان کا ایک بہت بڑا مالی مسئلہ حل ہوگیا ۔
یہ وظیفہ جو کسی بھی مالی پریشانی میں مبتلا ہے،

کوئی مقصد پورا نہیں ہو رہا ہے، کوئی بھی بڑی حاجت ہے جو پوری نہیں ہو رہی ہے، تو وہ سورۃ الکوثر کا خاص وظیفہ صرف تین دن کر لیں انشاءاللہ تین دن یہ عمل کرنے سے ان کی جو بھی پریشانی ہوگی وہ حل ہو جائے گی ۔ ہمارے ان بھائی نے یہ بتایا کہ کپڑے کا کاروبار ہم نے شروع کیا تھا لیکن شروع شروع میں میری دکان میں گاہک نہیں آرہے تھے اور میں نے اتنا پیسہ لگایا ہوا تھا اس حساب سے مجھے آمدنی نہیں مل رہی تھی۔ تو پھر مجھے کسی نے سورۃ الکوثر کا وظیفہ بتایا کہ یہ عمل صرف 3 دن کرنا ہے۔ تو ان ہمارے بھائی نے جیسے انہیں بتایا گیا انہوں نے ویسے ہی تین دن تک یہ عمل کیا تو اللہ پاک نے اس سورۃ کو پڑھنے کی بدولت صرف تین دن کے اندر ان کے کاروبار نے زیادہ ترقی شروع کر دی ، گاہک وافر مقدار میں آنا شروع ہوگئے اور ان کی جو آمدنی تھی وہ بہت زیادہ ہوگئی۔ تو اللہ پاک نے ان کو اتنا مال و دولت دیا کہ انہوں نے اپنے اس کاروبار سے کمائی ہوئی جو رقم تھی پچاس لاکھ روپے کے وہ مالک بن گئے اور انہوں نے اس کاروبار میں سے جو رقم کمائی اس کا انہوں نے اپنا گھر خرید لیا ۔تو یہ خاص عمل کرنے سے ہمارے بھائی نے اپنا جو ایک مالی مسئلہ تھا اس کو حل کیا۔ تو یہ وظیفہ انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس عمل کو ہم آپ کے ساتھ شیئر کریں۔ یہ عمل کر کے آپ کی کوئی بھی پریشانی ہے وہ حل ہو جائے ۔تو سورۃ الکوثر جو ہے اس کی بے شمار فضائل و برکات ہیں۔

اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس سورۃ میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا ہے کہ آپ نے صرف میری ہی عبادت کرنی ہے ،مجھ ہی سے دعا مانگنی ہے ،جب بھی کسی بھی مشکل میں ہو۔ تو اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔اگر آپ کو کوئی خوف ہو تو قرآن مجید کی مختصر ترین سورہ کی تلاوت کرے اللہ آپ کی حفاظت کرے گا ۔ اس طرح اس سورہ کی تلاوت کا فائدہ یہ ہے کہ اللہ ہماری ہمارے دشمنوں سے حفاظت کرے گی ،اگر آپ غربت کا شکار ہیں اور آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہے تو سورۃ الکوثر کی تلاوت آپ نے کرنی ہے اس عمل کو کرنے سے دولت کے جو مسائل ہیں وہ کھل جائیں گے آپ کو نامعلوم ذرائع سے دولت آتی ہوئی نظر آئے گی ۔بس اللہ سے دعا کریں اور وہ سب سے زیادہ سخی کرنے والا ہے ۔ سورۃ الکوثر کی تلاوت کریں اللہ تبارک و تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں ہیں وہ حاصل کریں اگر کوئی شخص 11 جمعے تک یعنی ہر جمعے ایک سو مرتبہ سورۃ کوثر کو پڑھتا ہے تو اللہ اس وظیفے کے اندر اندر اس شخص کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت نصیب فرمائے گا اور اس کے علاوہ جس شخص کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو یعنی اگر اس کی اولاد ہوتی ہو اور زندہ نہ بچتی ہو تو اگر وہ شخص 41 دن تک روزانہ فجر کی نماز کے بعد سورت الکوثر کو پڑھتا ہے تو اللہ پاک اس شخص کو صاحب اولاد سے نوازتے ہیں یعنی اس شخص کو اولاد کی نعمت سے نوازے گا۔

اس کے علاوہ اگر کوئی شخص اپنی مال و دولت کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں اسے خطرہ ہو کہ اس کی کوئی بھی چیز ہے وہ چوری نہ ہو تو اپنی چیز کو حفاظت میں رکھنا چاہیے تو اسے چاہیے کہ اس چیز پر سات مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھ کر دم کر دے پھونک مار دے انشاء اللہ وہ چیز ہے اللہ پاک کی حفاظت میں آجائے گی ۔ تو عمل جو ہے ہم آپ کو بتا دیتے ہیں جو ہمارے بھائی نے ہمیں بتایا ہے۔سورۃ الکوثرکاعمل آپ نے تین دن کرنا ہے، تینوں دن پانچوں نمازیں پڑھنے کے ساتھ آپ نے کرنا ہے۔ آپ نے سورۃ الکوثر کو 129دفعہ پڑھنا ہے ۔ سورۃ الکوثر کو آپ نے اس طرح پڑھنا ہے کہ آپ نے سورۃ الکوثر کو پڑھنے سے پہلے آپ درود ابراہیمی پڑھ لیجئے تین دفعہ پھر ایک سو مرتبہ اپنی آنکھیں بند کر کے” یا سمیع” پڑنا ہے اور اس کے بعد آپ نے 129دفعہ سورۃ الکوثر کو پڑھنا ہے پھر آپ نے 100 بار یا سمیع اللہ پاک کا نام پڑھنا ہے پھر آپ نے تین بار درود ابراہیمی پڑھ کر اللہ کے بارگاہ میں آپ نے رو رو کر گڑگڑا کر عاجزی اور انکساری کے ساتھ آپ نے دعا کرنی ہے۔ آپ نے یہ جو وظیفہ کرنا ہے وظیفہ کے دوران آپ کا جو مقصد ہے جس پریشانی کے لئے آپ یہ عمل کر رہے ہیں اس کا تصور آپ کے ذہن میں لازمی ہونا چاہیے اور پورا یقین رکھنا ہے اور اللہ کی بارگاہ میں یہ عمل کیجئے ان شاءاللہ تین دن کے اندر اندر جس بھی پریشانی کو دور کرنے کے لئے آپ یہ عمل کرو گے جو بھی آپ کی حاجت ہو گی جو بھی آپ کا مقصد ہے وہ انشاء اللہ پورا ہو جائے گا۔ یہ وظیفہ کر لیں آپ کی قسمت بدل جائے گی۔۔ یہ خاص وظیفہ آپ خود بھی کریں اور اس عمل کو صدقہ جاریہ سمجھ کر اسے مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو بھی بتائیں۔

Leave a Comment