اسلامک وظائف

سفر میں خیر و عا فیت کیلیے قرآنی وظیفہ

سفر میں خیر

سفر میں خیر و عا فیت کیلیے قرآنی وظیفہ

سفر میں خیر و عا فیت کیلیے قرآنی وظیفہ۔ دوستو۔۔۔۔ہر انسان کی زندگی میں ایسا موقعہ ضرور آتا ہے ۔ جب اسے اپنا علا قہ چھو ڑ کر سفر کیلیے نکلنا پڑ تا ہے ۔ یہ سفر تجا رتی نو عیت کا بھی ہو سکتا ہے۔ اور انفر ادی نوعیت کا بھی ۔اللہ رب العزت بھی قرآن کر یم میں سفر کر نے کا حکم دیتے ہے۔ “کہ تم زمین میں چلو پھرو اور اللہ کی قدرتوں کا مشا ہدہ کرو”۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان جب سفر کیلیے گھر سے نکلتا ہے۔ اسے اپنے اہل و عیا ل کا غم ہو تا ہے ۔ وہ ان کے با رے میں فکر مند ہو تا ہے۔ اسے اس با ت کا بھی خد شہ رہتا ہے کہ سفر میں اس کے ساتھ کو ئی حا دثہ پیش نہ آجا ئے۔ ایسے تما م خدشات سے حفا ظت کیلیے ہم آپ کیلیے قرآنی وظیفہ لا ئے ہے۔ ہمارے مشائخ نے ایک حفاظت کا حصار بتایا۔ اور اسکی اتنی برکتیں ہیں-کہ موت کے سوا کوئی مصیبت نہیں آسکتی-میرے پیرومرشد نے جب اس عاجز کو اس حصار کی اجازت دی تو فرمانے لگے۔ ہم نے اس حصار کو کئ مرتبہ مرنے والوں کو جو قبر میں پہنچ چکے تهے۔ ان کے گرد گرد بهی حصار باندها تو کشف کی نظر سے دیکها۔ کہ اللہ نے ان سے اس رات کے عذاب قبر کو معاف فرما دیا-

سفر میں خیر و عا فیت کیلیے قیمتی عمل

تو یہ بہت سے مشائخ کی طرف سے ایک قیمتی عمل ہے اس عاجز کو اسکی اجازت ہے اور اج یہ عاجز سب کو اجازت دے رہا ہے تاکہ یہ اللہ رب العزت کی حفاظت میں آجائیں- حصار۔ یہ سب ایک ایک مرتبہ پڑھنا ہے درودشریف سورہ فاتحہ ایت الکرسی سورہ الکفرون۔، اخلاص ، فلق سورہ الناس درودشریف یہ سب پڑهکر اپنی شهادت کی انگلی پہ دم کر کے۔ اپنے گرد بچوں کے گرد۔ گهر دکان دفتر محلے کے گرد۔ اپنے ملک پاکستان کے گرد ۔اپنے تصور میں ایک دائرہ بنائیں۔ جس چیز کے گرد آپ دائرہ بنائیں گے۔ وہ سب چیزیں اللہ رب العزت کی حفاطت میں آجائیں گی-

چند اور واقعات

واقعات بہت سے ہیں ۔ایک بچی کی گولڈ کی رنگ گم ہوگئ۔ کافی تلاش کرنے کے بعد نہیں ملی۔ تو تصور میں اسکے گرد حصار کر دیا ۔اس طرح روز اس پہ حصار کرتی ۔وہ رنگ کافی عرصے بعد اسکو صحن میں ایک کونے میں ملی۔ جو ناجانے کب سے پڑی تهی با حفاطت ایک صاحب اپنی دکان پہ روز حصار کرتا ۔ایک رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک دکان میں آگ لگ گئی ۔سب دکانے جل گئی لیکن ان صاحب کی دکان کے قریب اگ اکے رک گئی۔ جل بهی کیسے سکتی تهی۔ وہ اللہ پاک کی حفاظت میں تهی- اس حصار کلام اللہ کی بڑی برکتیں دیکهی اور سینکڑوں واقعات ہیں صبح کریں گے تو شام تک حفاظت میں رهیں گے شام کو کرینگے تو صبح تک حفاظت میں رهیں گے-اپ سب سے ایک درخواست هے جب آپ اپنا حصار کریں تو ایک بار اپنے پیارے ملک کا بهی حصار کر دیا کریں تاکہ دشمنون سے حفاظت میں رهے اللہ رب العزت ہمیں اس قرآنی وظیفے کو اہتما م کے ساتھ پڑ ھنے کی تو فیق عطا فر ما ئے اور ہما ری دنیا وی وآخروی مسا ئل کوحل فر ما ئے۔۔۔۔۔آمین ۔۔۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ

Leave a Comment