اسلامک وظائف

سبق یاد رکھنے کا عمل،ذہن تیز کرنے کا مجرب وظیفہ

ُ انسان کی ترقی کا دارومدار اس کے دماغ پرہوتا ہے جب انسان کی یاداشت کمزور ہو جائے تو اس سے نا صرف وہ خود متاثر ہوتا ہے بلکہ اس سے اس کے آس پاس کے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں اور یہ مرض بڑھ کر پاگل پن تک جا پہنچتا ہے جب طلبہ اس کا شکار ہو جائیں تو رہ تعلیمی بوجھ سے دب کر صحت خراب کرلیتے ہیں اور ان کی بھوک اور نیند اڑ جاتی ہے

ُ اس بیماری کوختم نہیں کیا جاسکتا لیکن تشخیص کے بعد اسے کم کیا جاسکتا ہے عمل یوں ہے
دن میں کسی بھی وقت باوضو حالت میں اول آخر تین تین بار درود پاک پڑھنا ہے اور درمیان میں قرآن پاک پارہ نمبر 28 کی سورۃ حشر کی تلاوت ایک مرتبہ کرنی ہے پھر اسے پانی پر دم کر کے متاثرہ بندے کو پلا دینا ہے چاہے تووہ شخص خود پڑھ سکتاہے یا اس کے گھر کا کوئی بھی فرد کر سکتا ہے ۔ یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر کرنا ہے اور ہر روز نیا پانی لے کر کرنا ہے اس عمل کو سات یا اکیس دن تک کرتے رہیں انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں بہتری محسوس ہو گی

ُاور آسانی سے سبق یاد ہو جائے گا اور بھولے گا بھی نہیں اور ترقی آپ کے قدم چومے گی ۔

Leave a Comment