اسلامک وظائف

زوجین میں لازوال محبت کیلئے لازوال عمل

زوجین

زوجین میں لازوال محبت کیلئے لازوال عمل

زوجین میں لازوال محبت کیلئے لازوال عمل ۔ دوستو۔۔۔خاوند اور بیوی کے ما بین محبت ایک فطری اور طبعی معاملہ ہے۔ تو ایسے معاملات میں یہ نہیں کہا جاتا۔ کہ یہ شریعت میں واجب ہے۔ یا شریعت نے اس چیز کا حکم دیا ہے ۔بلکہ اس کی فطری اور طبعی کیفیت پر ہی اکتفا کر لیا جاتا ہے۔ شرعی حکم کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔

اگر کوئی شخص ازدواجی زندگی کو یہ سمجھتا ہے ۔کہ یہ رومانوی اور پھولوں بھرے خوابوں سے معمور ہوتی ہے ۔اور بس ! تو وہ نا قابل وجود چیز کو اس دنیاوی زندگی میں تلاش کر رہا ہے۔ جبکہ اس دنیاوی زندگی کی طبیعت اور مزاج میں مشکلات، مشقتیں اور تکلیفیں ودیعت کی جا چکی ہیں۔
میاں، بیوی کے تعلقات آپس میں ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہیں۔ بلکہ بیوی کی ذمہ داریاں میاں کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔ اگر بیوی میں کچھ خامیاں ہیں تو ان کے ساتھ ساتھ بیوی میں بہت سے خوبیاں بھی ہیں ۔جو شوہر کو بہت بھاتی ہیں اور جن سے شوہر کو قلبی سکون اور اطمینان میسر ہوتا ہے۔ اس ہمیشہ خوش گوار رہے گا۔ میاں بیوی کی ازدواجی زندگی بھی خوشیوں بھری ہوگی۔

اللہ کا فرمان

اللہ رب العزت قرآن کر یم میں عورت اور مرد کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا ہے ۔ انسان کے سب سے زیا دہ قریب اس کا لبا س ہوتا ہے ۔ زوجین میں اگر محبت ہوں تو زندگی کا لطف دو با لا ہوتا ہے ۔ اور اگر زوجین میں محبت نہ ہوں تو زندگی کا رنگ پھیکا ہوجا تا ہے ۔ ہمیں نبی اکرم ﷺ حیا ت طیبہ سے خوبصورت نمونہ ملتا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ جب بھی گھر تشر یف لاتے حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنھا کھڑ ے ہوکر آپ ﷺ کا استقبا ل فر ما تی ۔اسی طرح نبی اکرم ﷺ سفر میں حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنھا سے دوڑ لگا رہے ہیں۔ یہ ہما رے پیا رے نبی اکرم ﷺ کا خوبصورت نمونہ ہے۔

وظیفہ

اول و آخر تین تین مرتبہ درودشریف اور اکتالیس مرتبہ یہ آیت
کَحُبِّ اللہِ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ
(165 بقرہ)
پڑھ کرچینی پر دم کردیں‘ اب یہ چینی بیوی شوہر کولسی‘شربت‘ دہی یا کھیر میںملا کر دے۔عمل جاری رکھیں۔ آٹھ دن کے اندر اندر کام ہوجائے گا۔یہی عمل شوہر بیوی کیلئے بھی کرسکتا ہےاور اس قرآنی دعا کا اہتما م کر ے اس سے اللہ رب العزت اس کے اہتما م سے دلوں میں محبت پیدا فر ما دیتے ہے۔
اللہ رب العزت ہمیں اس قرآنی وظیفے کو اہتما م کے ساتھ پڑ ھنے کی تو فیق عطا فر ما ئے اور ہما ری دنیا وی وآخروی مسا ئل کوحل فر ما ئے۔۔۔۔۔آمین ۔۔۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ

Leave a Comment