اسلامک واقعات اسلامک وظائف

زندگی میں دوستوں کا کردار..یہ دوستی تیرے دم سے ہے

آپ کی زندگی میں گھر والوں کے بعد جو لوگ اہم کردار ادا کرتے ہیں وہ آپ کے دوست ہی ہوتے ہیں. اس لیے دوستوں کے انتخاب میں احتیاط بہت ضروری ہے کیونکہ آپ جہاں بھی جایئں گیں آپ کی پہچان آپ کے دوستوں سے ہو گی. یونیورسٹی آنے سے پہلے میں اس چیز کو لیکر بہت پریشان تھی کہ پہلی دفعہ گھر سے باہر اکیلے رہنا ہے ناجانے کس طرح کے لوگ ہوں گے.

کیسی دوست ملے گی اخلاق کی اچھی ہو گی , سمجھنے والی ہوگی یا نہیں. اس طرح کے بہت سے سوال تھے ذہن میں اور ڈر بھی تھا کہ اگر میں بری صحبت کا اندازہ نہ لگا پائی تو کیا ہو گا. پر اللہ پر یقین بھی تھا کہ انشاللہ جو بھی ہو گا بہتر ہوگا. اور ہوسٹل آتے ہی جب میں اپنی روم میٹ سی ملی تو پتا چلا وہ ایم -فل کی طالبہ ہیں تو اس بات کی تسلی ہوئی کے بڑی بہنوں کی جگہ ہیں اور امید تھی کے ہمیشہ ساتھ دیں گی اور میں اس چیز کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کیونکہ ان جیسی روم میٹ اور دوست قسمت والوں کو ہی ملتی ہے. اس طرح میری تین اور لڑکیوں سے دوستی ہوئی اور کچھ ہی دنوں میں ہم سب کا لگاؤ اتنا ہو گیا کہ ہم لوگ ہر کام ساتھ کرتے. ایک نئے شہر میں اتنے اچھے دوست مل جائیں یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے. اور وہ سب آج تین سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی میرے ساتھ ہیں. جہاں جہاں مجھے ان کی ضرورت تھی میں نے ہمیشہ انہیں اپنے ساتھ پایا. اور جو باتیں میں نے لوگوں سے سنی تھی اور مجھے ڈرایا گیا تھا ایسا کچھ بھی نہیں ہوا .لوگ کہتے ہیں یونیورسٹی میں کوئی آپ کا دوست نہیں ہوتا سب اپنا مفاد دیکھتے ہیں اور خودپرست ہوتے ہیں پر میں یہ بات فخر سے کہہ سکتی ہو

کہ ایسا نہیں ہے ہاں ! یہ بات میں مانتی ہو کہ ہر جگہ ہر قسم کے لوگ ملیں گیں آپ کو کچھ چالاک , مفادپرست پر پانچوں انگلیاں برابر تو نہیں ہوتی اچھے لوگوں سے دنیا بھری پڑی ہے بس انہیں سمجھنے کی دیر ہے. میری زندگی میں مجھے اپنی دوستوں سے جتنی حوصلہ افزائی ملی ہے جتنا مجھے سراہا گیا میں اس کو چیز کا انکار کبھی نہیں کر سکتی. اور دوستوں کے ساتھ ہی تو زندگی جینے کا مزہ ہے کیونکہ جب آپ صحیح اور غلط کی کشمکش میں ہوتے ہیں تو انہیں کا ساتھ آپ کو صحیح فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہے. میری زندگی میں ایک بڑا کردار میری دوستوں نے ادا کیا ہے اور میں ہمیشہ اللہ تعالی کی شکرگزار رہوں گی کہ مجھے اتنے اچھی دوستیں ملی

Leave a Comment