اسلامک معلومات

رسول ﷺ  نے بہترین عمل کسے قرار دیا ہے؟

رسول ﷺ  نے بہترین

رسول ﷺ  نے بہترین عمل کسے قرار دیا ہے؟

رسول ﷺ  نے بہترین عمل کسے قرار دیا ہے؟: عمل سے ہی انسان کی شخصیت کا پتا چلتا ہے۔اور اپنے اعمال سے انسان عزت کماتا اور کھوتا ہے۔اگر آدمی کے اعمال اچھے ہونگے تو سب کی عزت و احترام کریں گے اور ضرورت پڑنے پر اس کی مدد بھی کریں گے۔لیکن جس کے اعمال اچھے نہیں ہوتے اس کو کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے۔اور وہ شخص مشکل کے وقت بلکل تنہا ہوتا ہے۔

بہترین عمل

رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ:”اللہ تعالی کی بارگاہ میں سب سے اچھا عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ وہ قلیل ہو” (صحیح مسلم)
اگرچہ ہم بہت چھوٹی نیکی کرتے ہیں لیکن وہ نیکی مستقل طور پر کر رہے ہیں تو یہ افصل عمل ہے۔کوئی بھی اچھا عمل جو آپ مستقل کرتے ہیں اس کو ہرگز نا چھوڑیں۔ہو سکتا ہے یہی عمل آپ کو جنت میں لے جائے۔اللہ تعالی کا ارشاد ہے: انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کے لیے وہ کوشش کرتا ہے ” تو انسان اپنے اعمال سے جو کچھ کمائے گا وہی کچھ اسے دنیا اور آخرت میں ملے گا۔

اچھے برے اعمال کا اجر

اچھے اور برے اعمال کا نتیجہ دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی۔دنیا میں اچھے اعمال کریں گے تو اللہ تعالی پرسکون زندگی سے نوازیں گے۔اور ہماری مشکلات کو آسان کریں گے۔لیکن جو برا عمل کریں گے وہ دنیا میں بھی نقصان اٹھائیں گے اور آخرت میں بھی سخت عذاب جھیلیں گے۔اسی لیے ہمیں اپنی زندگی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں وقف کرنی چاہیے۔حقوق العباد پورے کر کے ہم اچھے اعمال کما سکتے ہیں۔آپ اپنی استطاعت کے مطابق جتنی بھی مدد کر سکتے ہیں ضرور کریں۔آپ کے پاس جو علم ہے وہ دوسروں کو بھی سکھائیں۔اپنا ہر کام بسم اللہ پڑھ کر شروع کریں۔یہ چھوٹےچھوٹے عمل ہی ہمیں آخرت میں کامیاب کریں گے۔

Leave a Comment