اسلامک معلومات

رسول خدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جادو کرایا گیا تو کون کو نسی دو سورتیں پڑھنے کا حکم ہوا جس سے جادو ختم ہو گیا؟

سورۃ الفلق اور سورۃ الناس جو اس کے بعد ہے جو اس وقت نازل ہوئی جب کہ لبیدبن اعصم یہودی اور اس کی بیٹیوں نے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جادو کیا اور حضور کے جسم مبارک اور اعضاء ظاہرہ پر اس کا اثر ہوا، قلب و عقل و اعتقاد پر کچھ اثر نہ ہوا، چند روز کے بعد جبرائیل آئے اور انہوں نے عرض کیا کہ ایک یہودی نے آپ پر جادو کیا ہے.

اور جادو کا جو کچھ سامان ہے وہ فلاں کنویں میں ایک پتھر کے نیچے داب دیا ہے۔ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کو بھیجا۔ انہوں نے کنویں کا پانی نکالنے کے بعد پتھر اٹھایا اس کے نیچے سے کھجور کے گابھے کی تھیلی برآمد ہوئی، اس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک جو کنگھی سے برآمد ہوئے تھے۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کنگھی کے چند دندانےاور ایک ڈودا، یا کمان کا چلہ جس میں گیارہ گرہیں لگی تھی۔ اور ایک موم کا پتلا جس میں یارا سوئیاں چبھیں تھیں۔ یہ سب سامان پتھر کے نیچے سے نکلا اور حضور کی خدمت میں حاضر کیا گیا۔ اللہ تعالی نے یہ دونوں سورتیں نازل فرمائی ان دونوں سورتوں میں 11 آیتں ہیں پانچ سورہ فلق میں ہر ایک آیت کے پڑھنے کے ساتھ ایک ایک گرہ کھلتی جاتی تھی۔ یہاں تک کہ سب گرہیں کھل گئی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بالکل تندرست ہوگئے۔

Leave a Comment