اسلامک وظائف

رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوسعید خودری ؓسے فرمایا کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا مال بڑھ جائے وہ یہ درودپڑھاکرے  

حضورنبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ و بارک وسلم کے معجزات میں سے ایک معجزہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں اگر آ پ اپنے مالی حالات سے پریشان ہیں تو اس درود شریف کا ورد کرنا شروع کردیں ۔ یاد رکھیں یہ وظیفہ کسی پیر ، فقیر ، ولی ، عالم یاعامل کا بتایا ہوا نہیں ہے خود جناب رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوسعید خودری ؓسے فرمایا کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا مال بڑھ جائے وہ یہ درودپڑھاکرے

 درود شریف وہ عبادت جواللہ تعالی کی سنت ہے ۔ اللہ تعالی خود قرآن پاک میں فرماتے ہیں بیشک اللّٰہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔اس قرآنی آیت میں اللہ تعالی نے یہ بھی بتایا کہ اللہ اور اس کے فرشتے آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتے ہیں (اس بات سے اس کام یعنی درودپاک پڑھنے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وہ اہم اور عظیم کام ہے جو اللہ اور اس کے فرشتے کرتے ہیں ) اور ساتھ ہی اللہ تعالی ایمان والوں کو مخاطب کرکے فرماتے ہیں کہ اے ایمان والوان پر خوب درود و سلام بھیجو۔ خود رسول ِخدا حبیب اللہ جناب محمدصل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک فرمان ہے کہ جو شخص مجھ پر درود بھیجتاہے تو جب تک وہ درودبھیجتارہتاہےفرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یاذیادہ (ابن ماجہ ۱۔۴۹۰ حدیث ۹۰۷)، حضور نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنے کے کئی فائدے ہیں جس میں دنیا و آخرت کی خیر ہی خیر ہے ۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے کی ایک بار درودپاک پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس درجات اللہ تعالی بلند فرماتے ہیں ۔

دوستو آج جس درود پاک کے مطلق ہم آپکو بتانے جارہے ہیں جناب رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوسعید خودری ؓسے فرمایا کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا مال بڑھ جائے وہ یہ درودپڑھاکرے اس درود پاک کو درود ِصدقہ بھی کہتے ہیں یہ سو فیصد تصدیق شدہ اور حدیث شریف کی کتابوں سے ثابت ہے ، اس کا راوی مضبوط ہے اور اس کا یہ وظیفہ انتہائی آزمودہ ہے ۔کیونکہ یہ وظیفہ خود رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتایا ہے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَ رَسُوْلِکَ وَ صَلِّ عَلٰی الْمُوْمِنِیْنَ وَ الْمُوْمِنَاتِ وَ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمَاتِ ۔ تعداد کے مطلق میں آپکو بتاتا چلوں کہ بہتر ہے کسی بھی وقت باوضو ہو کر ، قبلہ کی طرف منہ کرکےتوجہ کیساتھ، جائے نماز پر بیٹھ کر کم از کم سومرتبہ روزانہ پڑھا جائے اورزہن میں اس کا ترجمہ بھی جس کا مفہوم یہ ہے کی اے اللہ درودوسلام بھیج محمد صل اللہ علیہ وسلم پر جو آپ کے بندے اور رسول ہیں اور سلام تمام مومنین و مومنات اور تمام مسلمان مردوعورتوں پر بھی۔ اس سومرتبہ کی تعداد کے علاوہ چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے ، باوضو، بے وضو اسی کو پڑھنے کامعمول بنایاجائے۔

Leave a Comment