اسلامک وظائف

رزق کی تنگی ختم ہو جائے گی

آج ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتانے جارہے ہیں جس کے پڑٖھنے سے رزق کی تنگی ختم ہو جائے گی بے روزگی نہیں رہے گی اور اگر کاروبار ہے تو اس میں ایسی برکت آئے گی کہ پھر سنبھالنے سے بھی نہیں سنبھلے گا ۔

یہ وظیفہ بس رات کو سونے سے پہلے کر لیا کریں اور پھر اس کے کمالات دیکھیں ۔ اس وظیفہ سے پہلے 3 بار درود شریف پڑھے اگر درود ابراہیمی ہو تو زیادہ بہتر ہے اس کے بعد یا مجیب یا وھاب 300 مرتبہ پڑھیں اور پھر درود شریف پڑھ لیں

اس کے بعد اپنے حاجت کے لئے دعا کریں اور سو جائیں مال و دولت میں اضافے کیلئے یَاوَھَّابُ یَارَزَّاقُ کا وظیفہ بہت مؤثر ہے‘ اس لیے اضافہ کے خواہش مند شخص کو چاہیے کہ شام کی نماز کے بعد نوافل اوابین پڑھے ‘اس کے بعد دو رکعت نفل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے پڑھے۔

ان نوافل کی ہر رکعت میں الحمدشریف اور سورت پڑھنے کے بعد ایک سو مرتبہ درج بالا وظیفہ پڑھے نوافل کے بعد سر سجدے میں رکھ کر ایک سو گیارہ مرتبہ پھر یہی وظیفہ پڑھے۔

اس کے بعد سجدے ہی میں اضافہ رزق کی دعا کرے۔ انشاء اللہ بے پناہ مال و دولت میں اضافہ ہوگا اور یہ عمل ایک سال تک جاری رکھے۔

عمل اچھا لگا ہو تو لازمی ایسے اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں

Leave a Comment