اسلامک وظائف

رزق میں کشادگی کے لیے دعا

وَار‌‌‌‌‌‌‌ْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّازِقِیْن

“اور ہمیں رزق دے اور تو سب رزق دینے والوں سے بہتر ہے”

اللہ تعالی ہمیں سب کچھ دے کر بھی آزماتا ہے اور سب کچھ لے کر بھی-اللہ تعالی ہمیں مختلف طریقوں سے آزاماتے ہیں-کبھی اولاد سے کبھی ماں باپ سے اور کبھی دولت سے-جب لگے رزق میں کمی ہورہی ہے یا ہر چیز میں برکت ختم ہورہی ہے تو یہ دعا پڑھیں-ا یسا بھی ہوتا کے اللہ ہمیں بہت نواز رہے ہوتے ہیں لیکن ہم اللہ کا شکر ادا نہیں کرتے یا جو وہ نواز رہے ہیں اس کا صحیح استعمال نہیں کر رہے تو اللہ ہمیں تنگی میں ڈال دیتے ہیں-

اور کبھی ایسا ہوتا ہے جب اللہ ہمیں نواز رہے ہوتے ہیں تو ہم اس کے بہت شکر گزار ہوتے ہیں تو اللہ ہمارے رزق میں کمی کرنا شروع کر دیتا ہے تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ کیا ہم بعد میں بھی اتنے شکر گزار اور اتنے ہی فرمابردا ہوتے ہیں-اس طرح اللہ تعالی ہمیں آزماتے ہیں-اس دعا میں ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اللہ کی ذات سب سے اوپر ہے ہم جو بھی کھا رہے ہیں یا ہمارے پاس اس وقت جنتی بھی دولت ہے سب اسی کا دیا ہوا ہے-

اگر ہم سچے دل سے یہ دعا کریں تو وہ قبول کرتا ہے-اور یہ بھی یاد رکھیں جو رزق وہ دے رہا ہم اس کا غلط استعمال تو نہیں کر رہے-غلط استعمال کس طرح؟ یعنی ہم کھانے کو ضائع تو نہیں کرتے یا پیسوں کو ہم حرام کاموں میں تو نہیں لگا رہے-ہمیں رزق کی عزت کرنی چاہیے تب ہی وہ ہمیں ملتا ہے-یہ دعا کرنے سے پہلے یہ بھی سوچیں کہ ایسی کیا بات ہے جو رزق میں کمی ہورہی ہے-پھر آپ اس دعا کے ساتھ اللہ سے معافی بھی مانگے اور آئندہ ان کاموں سے اجتناب کریں جو رزق میں کمی کا باعث بنتی ہیں-

Leave a Comment