اسلامک وظائف

رات کو سوتے وقت تین بار پڑھیں

جادو کی نشانیاں کیا ہیں اور اس کو ہم کیسے ختم کر سکتے ہیں؟
معاشرے میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن کو جادو نہیں ہوتا مگر پھر بھی کسی نے بتا دیا کہ تم پر جادو ہے تو وہ اس کی سنی سنائی بات کو حق اور سچ مان کر یقین کر لیتے ہیں ۔جب تک آپ پر مخصوص نشانیاں جو بار بار ظاہر نہ ہوں اس وقت تک آپ کسی کی بات پر یقین نہ کریں گے کہ جادو آپ پر ہو چکا ہے۔ اگر آپ پر جادو کی نشانی ظاہر ہوچکی ہے تو آپ کو ایک ایسا عمل بتائیں گے ان شاء اللہ جسے آپ کو جادو کرنے والے انسان کا چہرہ آپ کے سامنے آ جائے گا اور آپ کے گھر میں جہاں جادو دفن ہے تعویذات دفن ہیں وہ سب آپ کے سامنے آجائیں گے۔

امام ابو حنیفہ کی نظر میں جادوگر مرتب سے بھی بڑا مجرم ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتب کا جرم صرف اس کی ذات تک محدود رہتا ہے لیکن جادوگر کی وجہ سے پورا معاشرہ فسادات کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔ جادو کا اتنا بڑا گناہ اس لیے ہے کہ اس میں براہ راست شیطان یعنی ابلیس اور اس کی اولاد سے مدد مانگی جاتی ہے۔ جو منتر پڑھے جاتے ہیں ان میں اللہ اور اس کے رسول کا انکار اور ان کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے، پھر ابلیس یا اس کی اولاد کو معبود یا مددگار مانکرا س سے مدد مانگی جاتی ہے، سخت ترین جادو میں تو نعوذباللہ قرآن پاک کو الٹا لکھا یا پڑھا جاتا ہے یا حرام اور غلیض سیاہی کے ساتھ لکھا جاتا ہے اور اسی وجوہات کی بنا پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسے افراد کو جو کہ جادو کرنے میں ملوث تھے ان کو چن چن کر ان کی گردن اڑا دینے کا حکم دیا تھا اور اس دور میں بہت سارے جادوگروں کی گردنیں اڑائیں تھی۔ اس سے آپ خود یہ جان سکتے ہیں کہ یہ عمل کتنا برا عمل ہو سکتا ہے۔

آج کل تو ہر تکلیف اور پریشانی کا ذمہ دار جادو کو قرار دے دیا جاتا ہے۔ کسی کے رشتے نہیں آتے وہ سمجھتا ہے کہ جادو ہوگیا ہے، کوئی بد پرہیضی یا موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے بیمار ہو جاتا ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ کسی نے جادو کر دیا ہے، کسی کی سستی اور کاہلی کی وجہ سے دوکان نہیں چلتی وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے جادو کر دیا ہے، کسی کو نوکری نہیں ملتی تو وہ سمجھتا ہے کہ جادو کردیا ہوگا اوراس کے ذریعے بندش کرا دی ہو گی، الغرض ہر پریشانی کا ذمہ دار جادو کو قرار دیا جاتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ گویا اللہ تعالی نے کائنات بنا کر جادوگروں کے رحم وکرم پر چھوڑدی ہے۔
یہ جاننے کے لئے کہ جادو ہوا ہے کہ نہیں اس کی خصوصی علامات دیکھنا ضروری ہوتی ہیں۔ اگر ان علامات میں سے 70 فیصد علامات کسی شخص میں ظاہر ہو تو اسے اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ اس پر کالا جادو کر دیا گیا ہے۔ جادو کی علامات ہر مرحلے میں مختلف ہوتی ہیں۔ جادو جب ابتدائی مراحل میں ہوتا ہے تو اس کی سب سے بڑی پریشانیاں یہ ہیں:

پرندے ،شیر ،درندے،جنگلی جانور، سانپ، بچھو اور چھپکلی ،قربانی کے جانور کا گوشت دیکھنا، بندر ،بیل، اونٹ، خنزیر وغیرہ دیکھنا، نیند میں رونا چیخنا، ہنسنا، آوازیں دینا ، جھٹکے لگانا جیسے کسی نے پکڑ پکڑ کر ہلایا ہو، کسی کو اپنا پیچھا کرتے دیکھنا اور خوفزدہ ہو کر بھاگنا، ڈراؤنی شکل دیکھنا، خود کو بلند جگہ سے گرتا دیکھنا ،نیند کا کم ہونا اور رات کو نیند نہ آنا ،نیند میں سختی کے ساتھ ہونٹ چبانا ،انسانی غلاظت دیکھنا، قبریں مردے دیکھنا ،کھنڈرات میں خود کو دیکھنا ،ویران جگہوں پر خود کو دیکھنا، سوتے میں دیکھنا کہ اسے کوئی چیز کھلائی جا رہی ہے اور جاگنے کے بعد اس کو محسوس کرنا کہ کچھ کھایا ہے، یہ جادو کی ابتدائی علامات ہیں ۔ جب یہ ظاہر ہوں تو آپ سمجھ جائیں کہ کسی نے آپ پر ابھی تازہ تازہ جادو کیا ہے ۔
ابھی جو علامات میں آپ کو بتانے جارہا ہوں وہ علامات انتہائی سخت ہیں ۔ان علامات سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ جب یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر آپ نے کیا کرنا ہے؟ اس سے بچنا کیسے ہے؟ اس کا بھی مکمل طریقہ آپ کو ضرور بتائیں گے۔

جاگنے کے بعد یہ جسم کا درد کرنا، بہت تھکاوٹ محسوس کرنا ،چھوٹی چھوٹی باتوں پر شدید غصہ آنا اور اگر غلطی اپنی بھی ہو تب بھی اقرار نہ کرنا ،رشتہ داروں اور دوست احباب سے بلاوجہ اچانک بڑے بڑے جھگڑے پیدا ہو جانا ،بہت زیادہ شقوق پیدا ہونا، ازدواجی معاملات منقطع ہو جانا ،گھروالوں بیوی اور بچوں والدین بہن بھائیوں سے نفرت محسوس ہونا ،سر سینے کمر کے نچلے حصے یا کندھوں میں دباؤ درد اور بوج محسوس ہونا ،ایسا محسوس کرنا جیسا کہ سر پر اور کمر پر سویا ں چبھ رہی ہوں ،نماز قرآن اذان وغیرہ سے کراہت محسوس ہونا اور دین کے بارے میں کفریہ خیالات کا آنا،مسجد جانے سے گھبرانا ،دل کا تنگ پڑھنا ،جسم میں کرنٹ لگنا، خون کے چھینٹے گرنا ، جسم پر بال نظر آنا، بہت سخت بدبو کا محسوس ہونا ،منہ سے یا جسم سے پیٹ میں بہت زیادہ گیس کا ہونا ،بعض لوگوں کے چہرے برے نظر آنا، ان کی طرف دیکھتے ہی نفرت کے جذبات پیدا ہونا یا کسی ایک شخص کی نہ چاہتے ہوئے بھی بے دام غلامی کرنا، ایسا جادو عموماً کسی لڑکی یا لڑکے پر شادی کے لیے کیا جاتا ہے، ایسا محسوس ہونا جیسے کسی نے سوئی چبھوئی ہے اس کی تکلیف کا محسوس کرنا ،یوں لگنا جیسے کسی نے سر میں کوئی ٹھنڈی باریک نوکلی چیز داخل کی ہے، اگر مریض جسمانی طور پر بیمار ہو اور ڈاکٹر اس کی بیماری کے بارے میں حتمی رائے نہ دے رہے ہوں ہر ایک کی مختلف رائے ہو ڈاکٹر ی رپورٹ کلیئر ہوں تو یہ بھی جادو کی واضح نشانی ہے، جوڑوں میں بوجھ محسوس کرنا، گھر میں دل نہ لگنا ،بعض دفعہ میاں بیوی میں مشترکہ نفرت کی بجائے یکطرفہ نفرت کا عمل کیا جاتا ہے اگر میاں پر جادو کیا گیا ہو تو وہ بیوی سے نفرت کرنے لگے گا اگر بیوی پر کیا گیا ہو تو وہ خاوند سے نفرت کرنے لگے گی، کسی کسی وقت جب وہ شخص یا میاں بیوی اس جال سے باہر آتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ میں یہ کیا کر رہا ہوں لیکن بعد میں بے اختیار ہو وہ دوبارہ وہی حرکت کرتا ہے۔

رشتے کی بندش: لڑکی خوبصورت بھی ہے ،تعلیم یافتہ بھی ہے، جہیز کی بھی پرابلم نہیں ہے، عمر بھی مناسب ہے، رشتے موجود بھی ہیں لیکن رشتہ کہیں طے نہیں ہوپاتا ،یا تو رشتہ گھر تک پہنچتا ہی نہیں، اگر کوئی بھولے سے آ جائے تو رشتہ نہیں ہوتا۔
اولاد کی بندش: میاں بیوی دونوں کی میڈیکل رپورٹ صحیح ہے مگر اولاد نہیں ہوتی یا بچے پیٹ میں مر جاتے ہیں ،دوسرے تیسرے مہینے میں ہی ڈی این سی کرنا پڑ جاتی ہے یا بچہ پیدا ہونے کے چالیس دن کے اندر اندر پیلے اور سبز رنگ کے دس کرتا ہوا مر جاتا ہے اور مرتے وقت اس کا اکثر جسم بھی سبز ہوگیا ہوتا ہے۔
میاں بیوی کی جدائی: بعض دفعہ جادو کی وجہ سے میاں اور بیوی کے درمیان نفرت اور پھوٹ پیدا کردی جاتی ہے جو چلتے چلتے طلاق تک جا پہنچتی ہے۔ اگر دیکھیں کہ میاں اور بیوی بات بے بات پر لڑتے ہیں یا بلا وجہ ایک دوسرے پر نکتہ چینی کرتے ہیں اور اعتراضات کی بونچھاڑ کرتے ہیں اور بعد میں سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ یہ ہم نے کیا کیا تو پانی سر سے اونچا ہونے سے پہلے کسی ماہر معالج سے رابطہ کر لیں ۔
نامعلوم بیماری: کچھ لوگ کسی سے انتقام لینے کے لیے اس پر نامعلوم بیماری مسلط کردیتے ہیں۔بے جہت ، بے سمت اور نامعلوم بیماری کا کوئی سرا پکڑا نہیں جاتا کبھی سر میں تکلیف ہے تو کبھی گھٹنوں میں، کبھی میدے میں درد ہے تو کبھی کمر میں، ایک بیماری جاتی نہیں دوسری پہنچ جاتی ہے۔ اکثر اوقات بیماری سمجھ سے بھی باہر ہوتی ہے اور میڈیکل ٹیسٹ میں بھی ظاہر نہیں ہو رہی ہوتی، یہ ہمارا روزمرہ کا مشاہدہ ہے۔

اگر یہ ساری علامات آپ پر ظاہر ہو ں تو یہ جادو پرانا جادو ہے اور بہت نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اب آتے ہیں اس کو ختم کیسے کرنا ہے؟

جب یہ علامات ظاہر ہوں تو کسی عامل کے پاس ،کسی پیر کے پاس ،کسی مولوی کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔یہ سب آپ کی مدد تو نہیں کریں گے البتہ آپ کو مزید مشکلات میں ڈال دیں گے۔ آپ نے کیا کرنا ہے؟ آپ نے یہ کرنا ہے کہ اپنے گھر میں سورۃ البقرہ دس بار ختم کر کے پانی پر دم کر دیں اور اس پانی کو سب گھر والے نہار منہ پی لیں۔ انشاءاللہ جسم کے اندر موجود جادو پیشاب کے آتے ہی ختم ہو جائے گا ۔اب جادو کے اثرات جو گھر کے اندر موجود ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے گھر کے ہر کونے میں اسی پانی سے چھڑکا ؤ کردیں اور ایک مرتبہ ہر کونے میں اذان دے دیں ۔ان شاءاللہ اس عمل سے جادو کا مکمل خاتمہ ایک ہی دن میں ختم ہو جائے گا۔یاد رہے کہ آپ نے ایک ہی دن سورۃ البقرہ دس بار مکمل کرنی ہے۔ آپ خود پڑھیں یا پھر سب گھر والے مل کریہ عمل کر سکتے ہیں۔ دوسرا عمل جس کے لیے آپ کو اجازت لینا لازمی ہے۔ اجازت ملتے ہی ساتھ ہیں یہ عمل گھر میں آپ خود کر لیں انشاءاللہ جس نے جادو کیا ہوگا وہ خواب میں نظر آ جائے گا اور جہاں جادو دفن ہوگا اس جگہ سے تعویز آپ کو ظاہر ہو جائیں گے۔

عمل یہ ہے کہ آپ نے رات سونے سے پہلے پانچ بار اول آخر درود شریف پڑھنا ہے پھر یا جبارو یا قہارو کو 300مرتبہ ورد کر کے کسی سے بات کیے بغیر ہی سو جانا ہے۔ انشاءاللہ خواب میں آپ کو وہ جگہ اور وہ چہرہ نظر آ جائے گا جس نے جادو کیا ہوگا ۔یہ عمل آپ نے چار دن تک مسلسل کرنا ہے یا تو پہلے ہی د وہ آپ کو نظر آ جائے گا ورنہ دوسرے تیسرے یا چوتھے دن تو ضرور آپ کو سب کچھ نظر آئے گا جیسے ہی اس جادو کے تعویز آپ نکالیں گے آپ کا جادو مکمل طور پر ختم ہو جائے گا لیکن اس کے لیے اجازت لینا لازمی ہے۔

1 Comment

  • As mai bhut pareshani me hoon meri tabiyat bhut kharab rehti hai or kaam me bhut rukawat rehti hai jo paise dena wale hain unse bhi koyi kaam theek nai horra app is ka hal bata dean

Leave a Comment