قصص الانبیا ء

دمشق کا ایک موچی جو حج میں تو شریک نہیں ہوا لیکن خدا نے اس کا حج قبول فرمالیا

دمشق کا ایک موچی

ایک مرتبہ عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ فراغت حج کے بعد بیت اللہ میں سو گئے اور خواب دیکھا کہ دو فرشتے آپس میں باتیں کر رہے ہیں .
ایک نے دوسرے سے سوال کیا کہ اس سال کتنے لوگ حج میں شریک ہوئے . کتنے افراد کا حج قبول ہوا دوسرے نے جواب دیا.

کہ چھے لاکھ لوگوں نے حج کیا .لیکن ایک فرد کا بھی حج قبول نہیں ہوا مگر دمشق کا ایک موچی جو حج میں تو شریک نہیں ہوا. لیکن خدا نے اس کا حج قبول فرما کر اس کے طفیل میں سب کا حج قبول کر لیا .

موچی سے ملاقات

یہ خواب دیکھ کر بیداری کے بعد موچی سے ملاقات کرنے دمشق پہنچے.ملاقات کے بعد جب اس کا نام نسب دریافت کر کے حج کا واقعہ دریافت کیا .تو اس نے تو اس نے اپنا نام اور پیشہ بیان کرنے کے بعد جب آپ کا نام پوچھا .تو آپ نے بتا دیا کہ میں عبداللہ بن مبارک ہوں.
یہ سنتے ہی وہ چیخ مار کر بے ہوش ہو گیا.ہوش میں آنے کے بعد اس طرح اپنا واقعہ بیان کیا کہ بہت عرصہ سے میرے قلب میں حج کی تمنا تھی اور میں نے اس نیت سے تین سو درہم بھی جمع کر لئے تھے . ا

کھانا پکنے کی خوشبو

یک دن میرے پڑوسی کے ہاں سے کھانا پکنے کی خوشبو آئی تو میری بیوی نے کہا کہ اس سے تم بھی مانگ لاؤ کہ ہم بھی کھا لیں چنانچہ میں نے اس سے جا کر کہا کہ آج آپ نے جو کچھ پکایا ہے ہمیں بھی عنایت کریں لیکن اس نے کہا کہ کھانا آپ کے کھانے کا نہیں ہے. کیونکہ سات دن سے میں اور میرے عیال .فاقہ کشی میں مبتلا تھے تو میں نے مردہ گدھے کا گوشت پکا لیا ہے

ایک مسلمان کی امداد

یہ سن کر میں خوف خداوندی سے لرز گیا اور اپنی تمام جمع شدہ رقم اس کے حوالے کر کے یہ تصور کر لیا کہ ایک مسلمان کی امداد میرے حج کے برابر ہے حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے یہ واقعہ سن کر فرمایا کہ فرشتوں نے خواب میں واقعی سچی بات کہی تھی اور خدا تعالیٰ حقیقتاً قضاء و قدر کا مالک ہے

Leave a Comment