اسلامک وظائف

دعا مانگنے کا بہترین طرہقہ

جب انسان دعا مانگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ “میں تمہیں ایک نسخہ بتاتا ہوں۔۔رب کو خوش کرنے کا۔۔۔”درویش نے کہا۔۔۔۔تم اللّہ سے بہت دعا مانگا کرو۔۔۔روز مانگا کرو۔اللّہ پر کامل یقین کے ساتھ۔۔دل کی گہراٸیوں سے۔۔۔اتنی دعا مانگو کہ مانگ مانگ کر مانگنے میں طاق ہو جاٶ۔۔۔ماہر ہو جاٶ۔۔۔اتنے عادی ہو جاٶ کہ مسٸلہ چھوٹا سا بھی ہو تو بھی اس سےمدد مانگ لو۔۔۔۔جب انسان دعا مانگتا ہے تو اپنی عاجزی کا اظہار کرتا ہے۔وہ گویا یہ کہتا ہے کہ میرے اللّہ میں چھوٹا ہوں۔۔۔آپ بہت بڑے ہیں۔۔۔میں نالاٸق ہوں۔۔۔اپنے کام بگاڑ دیتا ہوں۔۔آپ سارے کام بنانے والے ہیں۔میرے سارے معاملات بس آپ ہی کی مدد سے چلتے ہیں۔۔۔اسے عاجزی پسند ہے۔۔وہ خوش ہو جاتا ہے۔۔جھولی بھر دیتا ہے۔۔
خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔۔وہ خوش ہو جاۓ تو کوٸی غم غم نہیں رہتا۔

Leave a Comment