اسلامک وظائف

دشمن سے حفاظت کے وظائف

دشمن سے حفاظت

دشمن سے حفاظت کے وظائف

دشمن سے حفاظت کے وظائف۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہماری ہر خرابی کی بنیاد اللہ تعالٰی کے احکام کی خلاف ورزی ۔اور اسوہِ رسول ﷺ سے قطع نظر کرنا ہے۔ جب اللہ تعالٰی نے اپنے سب سے پیارے محبوب ﷺ کو اس دنیا میں ہماری رہبری کے لئیے ظاہر و مبعوث فرمایا۔ اس وقت ہر برائی موجود تھی ۔ بلکہ بہت ساری ایسی قباحتیں بھی تھیں۔ جو آج کے معاشرے میں ناپید ہو چکی ہیں۔ اخلاقی، معاشرتی، مذہبی ، سیاسی و اجتماعی برائیوں کا مقابلہ اس وقت بھی ایک مشکل کام تھا۔ مگر شارعِ اسلام ﷺ نے اپنے قول، فعل اور عمل سے ہر برائی کو روکا ۔اور انسانیت کو فلاح کا راستہ دکھایا۔ اکثریت نے اس پیغام کو قبول کر لیا اور کامیاب وکامران ہو گئے اور بہت سوں نے انکار بھی کیا۔

دشمن اور حاسدین سے نجات کے متعدد وظائف ہیں۔ بات عمل اور یقین کی ہے۔ جب یقین اپنے عروج کو پہنچ جاتا ہے۔ پھر زبان سے کچھ کہنے یا پڑھنے کی حاجت بھی باقی نہیں رہتی۔ اللہ کے ولی تو تصور میں ہی ایسا گرا دیتے ہیں۔ کہ دشمن ساری زندگی ذلت و رسوائی میں مبتلا رہے۔ میں یہاں پر حفاظت کے کچھ وظائف پیش کر رہا ہوں۔

وظائف پڑھتے وقت دشمن کی ہلاکت کا تصور نہ کریں۔ بلکہ اس کے شر، حملے سے بچنے کی نیت کریں ۔اور اللہ سے اس کے لئیے ہدایت طلب کریں تاکہ وہ بھی ایک اچھا مسلمان بن کر ندگی گزارے۔

دشمن سے حفاظت کے اعمال وظائف

عمل نمبر1-

روزانہ بعد نمازِ عشاء ایک سو ایک مرتبہ یہ دعا پڑھ لیں۔
اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِم
ہر نماز کے بعد 11 بار اپنے ورد میں رکھیں۔ انشاء اللہ دشمن کے حملے اور شر سے حفاظت ہوگی۔

عمل نمبر 2-

ہر نماز کے بعد تین بار یہ دونوں دعائیں اپنے ورد میں رکھیں۔
اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہ التَّامَّاتِ مِن شَرِّ مَاخَلَقَ
بِسْمِ الله الّذِي لا يَضُرّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ في الأرْضِ وَلا في السّمَاءِ وَهُوَ السّمِيعُ العَلِيمُ،

عمل نمبر3-

آخری تینوں قل فجر اور عصر کےبعد پڑھیں۔ ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی۔ سونے سے قبل سورہ فاتحہ، پھر آیۃ الکرسی، پھر آخری تینوں قل پڑھیں، سب سے آخر میں سورہ الکافرون پڑھ کر اپنی دائیں ہتھیلی پر دم کر کے سو جائیں۔

عمل نمبر 4۔

اگر دشمن کے ساتھ کسی معاملہ میں مقدمہ ، پنچایت اور عدالت کا سامنا ہو تو یہ والے دونوں عمل کر لیں۔
سجد ہ میں طاق تعداد میں یہ آیت پڑھیں۔ رَبَ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ
زیادہ سے زیادہ طاق تعداد میں پڑھیں اور پڑھتے ہوئے دشمن کا تصور کریں، اللہ سے عاجزی کے ساتھ تصوراتی اور قلبی طور پر دعا کریں کہ اے اللہ عزوجل میں کمزور ہوں، تو طاقت و عظمت والا ہے ، میں مغلوب ہوں تو میری مدد فرما۔
روزانہ نمازِ فجر سے قبل یا بعد چار سو بار حَسبُنَا اللَّهُ وَنِعمَ الوَكيلُ وَنِعمَ المَولیٰ وَنِعمَ النَّصیر پڑھیں۔

شمن سے حفاظت کا عمل نمبر 5۔

روزانہ بعد نمازِ عشاء 101 بار سورہ “القریش” پڑھیں۔
ان وظائف میں سے ہر ایک عمل اور وظیفہ مجرب و مبارک ہے۔ تیر بہدف ہے، مگر اس کی بنیاد اخلاص، یقین، ادب و احترام اور آپ کی نیت و گمان پر ہے۔ ہر وظیفہ کے اول آخر 11 بار درود شریف پڑھیں۔ آخر میں خلوص سے دعا کریں۔

اللہ تعالٰی ہم سب کو ایک دوسرے کے لئیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انسان، جنات اور شیاطین کے وسواس و حملوں سے حفاظت عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Comment