اسلامک معلومات

خانہ کعبہ کے سامنے مکہ کلاک ٹاور

خانہ کعبہ کے سامنے مکہ کلاک ٹاور

اس وقت پوری دنیا میں ہزاروں بلکہ شاید لاکھوں مساجد ہونگی. جن میں فرزندان اسلام روزانہ خالق کائنات کی عبادت کرتے ہیں۔ ایک سے ایک خوبصورت اور حسین ترین مساجد ہیں۔ جنہیں دیکھ کر دل خود بخود سبحان اللہ کہہ اٹھتا ہے. اور ربِ ذوالجلال کی مداح سرائی کرنے کو دل چاہتا ہے. جس نے انسان کو اس قدر اعلی صناعی اورلازوال صلاحیتیوں سے نوازا کہ خود انسان بھی حیرت زدہ رہ گیا۔

قارئین کی دلچسپی اور مکہ کلاک ٹاور

 فرزندان اسلام کے مقدس ترین مقام بیت اللہ کے عین سامنے مکہ کلاک ٹاور کی عظیم الشان عمارت واقع ہے۔ جو 2013 میں اپنے افتتاح کے موقع پر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت تھی۔اس عمارت کی چوٹی زمین سے 607 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ اور بلند ترین مقام پر ایک خوبصورت سنہرا ہلال بنایا گیا ہے۔ جس کی چمک میلوں دور سے آنکھوں کو ٹھنڈا کرتی ہے۔ چوٹی کے عین نیچے، سنہری ہلال کی بنیاد میں ایک خاص کمرہ بنایا گیا ہے۔ جسے کائنات کے خالق کی عبادت کے لئے وقف کیا گیا ہے۔

   بلند ترین عبادت خانہ

رپوٹس بتاتی ہیں کہ یہ دنیا کا بلند ترین عبادت خانہ ہے۔ نماز کے لئے بنائے گئے اس کمرے تک پہنچنے کے لئے ہائی سپیڈ لفٹ استعمال کرنا پڑتی ہے۔ جو عمارت کے ٹاپ فلور تک جاتی ہے۔ اس کے بعد 18 میٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا جا سکتا ہے یا اس کے لئے دنیا کی بلند ترین چئیر لفٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔

عمارت کی تعمیر کے لئے کام کرنے والے انجینئروں کا کہنا ہے کہ

اس کی منصوبہ بندی کرنے والے چاہتے تھے۔ کہ کعبتہ اللہ کے پاکیزہ اور روح پرور نظارے کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ تعمیر کی جائے۔ جس کی تکمیل کے لئے بلند ترین مقام پر واقع ہلال کے اندر یہ خاص کمرہ تعمیر کیا گیا۔ جہاں مسلمان باری تعالی کی عظمتوں کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے سامنے سر بسجود ہوتے ہیں ۔

Leave a Comment