اسلامک معلومات معلومات عامہ

حُبِ دنیا رکھنے والے، حُبّ اللّہ سے محروم رہ جاتے ہیں…

حُبِ دنیا رکھنے والے، حُبّ اللّہ سے محروم رہ جاتے ہیں…اللّہ کی محبت کو دل میں بسانے کے لئے، اسے دنیا کی محبت سے خالی کرنا پڑتا ہے…. ایک طرف تو آپ دنیا کی چکاچوند سے مرعوب ہونے والے ہیں، تو دوسری طرف اللّہ کا رعب دل میں ہونے کا دعوہ کرتے ہیں…؟ ایک طرف تو آپ عیش و عشرت، اور دنیاوی رنگینیوں کی چاہ رکھتے ہیں اور دوسری طرف اللّہ کی چاہ رکھنے کے دعوے کرتے ہیں…؟

یہ تو سراسر دوغلا پن ہے، منافقت ہے… خود ہی کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہیں آپ… اور سمجھتے ہیں کہ اللّہ کو دھوکا دے رہے ہیں… یہ دنیا کی محبت اور اللّہ کی محبت دو ایسی لائینز ہیں جو نہ تو ساتھ ساتھ چل سکتی ہیں اور نہ ہی کسی پوانٹ پر اکٹھی ہو سکتی ہیں… یہ دونوں مخالف ہیں، ایک بڑھے گی تو دوسری کم ہوتی جائے گی، یا ایک کم ہوتی جائے گی تو دوسری بڑھتی جائے گی، پر دونوں کبھی کسی سرے پر برابر نہ ہوں گی، نہ کبھی اکٹھی رہیں گی، ایک آئے گی تو دوسری کو مٹا دے گی…تو بہترہے کہ حب اللّہ ہمیشہ ہمارا نصیب ہو .آمین یا رب العالمین.

Leave a Comment